السلام علیکم!
جتنی عبارت کا آپ نے اقتباس لینا ہے اسے ماؤس سے سلیکٹ کیجیے تو خود ہی اس عبارت کی بائیں طرف نچلے کونے دو آپشنز ظاہر ہوں گے۔ ایک ’’جواب‘‘ اور دوسرا ’’اقتباس‘‘ (دیکھیے تصویر ۔1) ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ اگر آپ کو ایک ہی اقتباس لینا ہے تو جواب پہ کلک کریں اور اگر آپ ایک ہی یوزر یا مختلف یوزرز کے مختلف اقتباس یا مختلف ستور اقتباس کے طور پر لینا چاہ رہے ہیں تو ہر ایک کو سلیکٹ کیجیے اور اقتباس پر کلک کرتے جائیے۔ آخر میں ٹیکسٹ بوکس کے قریب نچلی طرف آپ دیکھیں گے ایک آپشن ظاہر ہوگا ’’اقتباسات پیسٹ کریں‘‘ (دیکھیے تصویر ۔2)اس پر کلک کیجیے اور اقتباسات پیسٹ کر دیجیے۔
اور انگریزی @ فورم کے کسی یوزر کو ٹیگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ٹیگ سے مراد ہے کہ اگر آپ اپنی پوسٹ کی اطلاع خاص طور پر کسی یوزر کو دینا چاہتے ہیں تو پہلے آپ یہ دیکھیں کہ اس یوزر کا فورم پر مکمل نام کیا ہے یعنی یوزر نیم، پھر اس کے نام سے پہلے یہ @ لکھیں اور اس @ کے فوراً بعد بغیر سپیس کے اس کا یوزر نیم جو اس نے فورم پر رکھا ہوا ہے بالکل صحیح ہجوں میں لکھیے تو اس یوزر کو آپ کی پوسٹ کی اطلاع مل جائے گی۔
@Ibne Habibullah جیسے یہ لکھا گیا ہے۔
تصویر۔1
15871 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
تصویر۔2
15872 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
محترم مولوی کی بجائے کوئی محترم نام استعمال کیجیے (برائے مہربانی، مشورہ ہی ہے) مثلاً بھائی یا اگر آپ کسی عالم کو مخاطب کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم شیخ صاحب وغیرہ کا استعمال کیجیے اچھا بھی لگتا ہے۔ اچھا بولنے کی کوشش کرنے سے کمیونیکیشن سکلز بہتر ہوتی ہیں جس سے آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔