• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رجسٹریشن کے بعد پہلی بار محدث فورم استعمال کرنے کا مختصر طریقہ

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم!
جتنی عبارت کا آپ نے اقتباس لینا ہے اسے ماؤس سے سلیکٹ کیجیے تو خود ہی اس عبارت کی بائیں طرف نچلے کونے دو آپشنز ظاہر ہوں گے۔ ایک ’’جواب‘‘ اور دوسرا ’’اقتباس‘‘ (دیکھیے تصویر ۔1) ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ اگر آپ کو ایک ہی اقتباس لینا ہے تو جواب پہ کلک کریں اور اگر آپ ایک ہی یوزر یا مختلف یوزرز کے مختلف اقتباس یا مختلف ستور اقتباس کے طور پر لینا چاہ رہے ہیں تو ہر ایک کو سلیکٹ کیجیے اور اقتباس پر کلک کرتے جائیے۔ آخر میں ٹیکسٹ بوکس کے قریب نچلی طرف آپ دیکھیں گے ایک آپشن ظاہر ہوگا ’’اقتباسات پیسٹ کریں‘‘ (دیکھیے تصویر ۔2)اس پر کلک کیجیے اور اقتباسات پیسٹ کر دیجیے۔
اور انگریزی @ فورم کے کسی یوزر کو ٹیگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ٹیگ سے مراد ہے کہ اگر آپ اپنی پوسٹ کی اطلاع خاص طور پر کسی یوزر کو دینا چاہتے ہیں تو پہلے آپ یہ دیکھیں کہ اس یوزر کا فورم پر مکمل نام کیا ہے یعنی یوزر نیم، پھر اس کے نام سے پہلے یہ @ لکھیں اور اس @ کے فوراً بعد بغیر سپیس کے اس کا یوزر نیم جو اس نے فورم پر رکھا ہوا ہے بالکل صحیح ہجوں میں لکھیے تو اس یوزر کو آپ کی پوسٹ کی اطلاع مل جائے گی۔
@Ibne Habibullah جیسے یہ لکھا گیا ہے۔
تصویر۔1
15871 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
تصویر۔2
15872 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

محترم مولوی کی بجائے کوئی محترم نام استعمال کیجیے (برائے مہربانی، مشورہ ہی ہے) مثلاً بھائی یا اگر آپ کسی عالم کو مخاطب کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم شیخ صاحب وغیرہ کا استعمال کیجیے اچھا بھی لگتا ہے۔ اچھا بولنے کی کوشش کرنے سے کمیونیکیشن سکلز بہتر ہوتی ہیں جس سے آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔
جناب موبائل میں لمبی بات میں سے اپنے مطلب کا اقتباس کیسے لیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جناب موبائل میں لمبی بات میں
Screenshot_2016-01-19-20-37-01.png

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
مطلوبہ جملے یا الفاظ کو منتخب کریں تو نیچے "اقتباس اور جواب" کا آپشن نظر آئے گا جیسا کہ امیج میں ہے۔۔اس میں اقتباس کو دبانے سے نیچے ایڈیٹر میں "اقتباسات" والا ایک بٹن ظاہر ہو گا اسے دبانے سے اقتباس ایڈیٹر میں آجائے گا۔۔ایک اینٹر کا استعمال کر کے اس اقتباس کے نیچے جو من چاہے لکھ لیں۔۔۔۔ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
@طارق زياد بستوي صاحب ، اس تھریڈ کو شروع سے آخر تک پڑھیں ، اور پھر اپنے سوالات و استفسارات کو پروفائل پیغاموں کی بجائے ، نئے تھریڈز یا پوسٹس کے ذریعے رکھیں ۔
 
Top