• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رحماء بينهم

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
رحماء بينهم
زیرمطالعہ کتاب میں مولانا محمد نافع رحمہ اللہ نے خلیفہ سوم عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اقربا پروری سے متعلق سبائیت کے ناپاک سازش وجھوٹے اتہامات سے پردہ اٹھا کر صدیق اکبر’فاروق اعظم’اورسیدنا عثمان غنی رضوان اللہ علیہم اجمعین تینوں خلفاء کے ساتھ على اور اولاد على رضی اللہ عنہم کے حسن سلوک’باہمى تعاون’خانگی مراسم’نسبی تعلقات اور امورخلافت میں بھرپوراعانت کوکم وبیش دوسوسے زائد قدیم وجدید کتب کے حوالہ جات سے روزِ روشن کی طرح واضح کیا ہے. یہ کہنا بے جا نہیں کہ اس موضوع پر اس دور میں یہ پہلی مدلل تحقیقی کتا ب ہے جو سادہ’رواں اور عام فہم اردوزبان میں لکھی گئی ہے.
اتحاد بین المسلمین اوراتحادِعالم اسلام کے ضمن میں اس کتاب کو اس لحاظ سے اساسی اور بنیادی حیثیت حاصل ہے کہ موصوف نے مخالفین اسلام کے تفرقہ اندازی کی اصل بنیادوں کی نشاندہی کرکے اِس سازش کے تاروپَود بکھیردئے ہیں. کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ اطمینان قلبی حاصل ہوگا کہ تمام صحابہ کرام ’اہل بیت عظام سمیت باہمی شیروشکرتھے. ان میں اختلاف کا شائبہ تک نہ تھا-وہیں یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ اسلام کی صداقت وحقانیت ’عالمگیرحیثیت اورغلبہ کے سامنے باطل کبھی ٹہرنہیں سکا.اورجب بھی اسے ضعف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.اسکے لئے افتراق وتشتت ہی کا حربہ استعمال میں لایا گیا.
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
بھائی یہ لنک میرے ہاں نہیں کھلتی۔۔۔۔۔۔

آپ بتانا پسند کرینگے کہ فقط عثمان رضی اللہ عنہ رحماء بینھم کے مصداق ہیں یا دوسرے اصحاب بھی رحماء بینھم کے مصداق ہیں۔۔۔۔ ان میں سے چند کے نام بھی لکھ دیں۔۔۔۔؟؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
بھائی یہ لنک میرے ہاں نہیں کھلتی
’’ ڈاؤنلوڈ لنک‘‘ اس پر کلک کریں کتاب ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجائے گی۔جب ڈاؤنلوڈ ہوجائے۔تب آپ کتاب ریڈ کرسکتےہیں۔
آپ بتانا پسند کرینگے کہ فقط عثمان رضی اللہ عنہ رحماء بینھم کے مصداق ہیں یا دوسرے اصحاب بھی رحماء بینھم کے مصداق ہیں۔۔۔۔ ان میں سے چند کے نام بھی لکھ دیں۔۔۔۔؟؟
آپ سے گزارش ہےکہ کتاب کو زیر مطالعہ لائیں۔آپ جن جن صحابہ کرامؓ کو رحماءبینہم کامصداق نہیں سمجھتے ان کےنام ذکر کردیں۔؟باقی مُّحَمَّدٌ رَّ‌سُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ‌ رُ‌حَمَاءُ بَيْنَهُمْ اس آيت كا اطلاق جن جن ہستیوں پر ہوسکتا ہے سب ہی رحماء بینہم کی صف میں شامل ہیں۔
آپ اس آیت سے کس کو خارج سمجھتے ہیں اور کس دلیل پر ؟
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
یعنی آپ تمام صحابہ کو شامل سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔

میں اس آیت کے ظھور کے مطابق(اور یہی دلیل ہے) ان صحابہ رضی اللہ عنھم کو مصداق سمجھتا ہوں جن میں یہ تینوں صفات(اشداء، رحماء اور رکعا سجدا) جمع ہوں۔۔۔


سوال: کیا حکم بن عاص کو آپ طرید الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تسلیم کرتے ہیں۔۔۔۔؟
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سوال: کیا حکم بن عاص کو آپ طرید الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تسلیم کرتے ہیں۔۔۔۔؟
 
Top