• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رد بدعت تاریخ کے آئینے میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کتاب کا نام:
رد بدعت تاریخ کے آئینے میں

مصنف:
عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

ناشر:
رحمانی اکیڈمی، گاندھی نگر،ممبئی

ٹائٹل:
تبصرہ:

دین اسلام کے حقیقی وارثین وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نزول قرآن کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے زیبا کو دیکھ کر اپنے ایمان ویقین کو تازہ کیا، انہیں نفوس قدسیہ کی محنتوں، کاوشوں اور عظیم الشان قربانیوں اور بے مثال جان نثاریوں کانتیجہ ہے کہ آج دین اسلام کامل اور مکمل شکل میں موجود ومحفوظ ہے۔ یہ وہ عظیم ہستیاں تھیں جنہوں نے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمہ دم مقدم رکھا۔ المختصر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حیات طیبہ کے روشن دریچوں سے یہ بات عیاں ہے کہ جس طرح اتباع میں ان کا جذبہ کامل تھا اسی طرح ابتداع اور نو ایجاد شدہ بدعتوں سے وہ بالکل دور اور متنفر رہے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہ طرز عمل رہا کہ جب بھی اہل ھوا اور اصحاب بدعت نے اپنی بدعات وخرافات سے دین میں مداخلت کرنے کی سازشیں کیں اور فتنوں کو جنم دیا تو فوراَ ہی زبان وبیان اور سیف وسنان سے ان کے خلاف معرکہ آراء ہوگئے ۔
دین میں بدعت کا ایجاد کرلیا جانا بہت ہی خطرناک اور گھناؤنا کھیل ہے۔علمائے سلف واضح طور بدعتوں کی سیہ کاریوں، تباہ کاریوں اور بربادیوں کے سلسلے میں ملت کو آگاہ رکرتے رہے۔کیونکہ دین میں سب سے بڑا چور دروازہ اہل بدعت کی یہی فتنہ سامانایں ہیں جن سے اہل اسلام کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔
اس کتاب میں مصنف نے تابعین اور اسلاف امت کے حوالے سے بدعت اور اہل بدعت کے خلاف ان کے وہ زریں اقوال پیش کردیے ہیں، جو آج کے دور میں اہل اسلام کےلیے رہنمائی اور روشنی کا ذریعہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین
ڈاؤنلوڈ لنک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
فہرست عناوین


  • تمہید
  • بدعت کا لغوی معنی
  • بدعت کا اصطلاحی معنی
  • بدعت کی شرعی حیثیت
  • حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا قول
  • حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول
  • حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا قول
  • بدعات کی تردید ومذمت میں اقوال تابعین اور آثار سلف
  • حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا قول
  • امام یحیٰ بن کثیر رحمہ اللہ کا قول
  • امام سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا قول
  • امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا قول
  • امام ابو قلابہ رحمہ اللہ کا قول
  • امام حسان بن عطیہ رحمہ اللہ کا قول
  • امام احمد رحمہ اللہ کا قول
  • امام شافعی رحمہ اللہ کا قول
 
Top