عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,547
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
رد و قبولِ حدیث کے حنفی اصول و معیارات
نام مصنف
ڈاکٹر محمد سلیمان اسدی
نام ناشر
الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
رد و قبولِ حدیث کے حنفی اصول و معیارات
نام مصنف
ڈاکٹر محمد سلیمان اسدی
نام ناشر
الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
تبصرہ
حدیث کے قبول و ردّ کے لیے محدثین اور علمائے اصولِ حدیث نے دقیق اور جامع اصول وضع کیے ہیں۔ان اصولوں کا مقصد روایت کو جھوٹ، مبالغہ یا کسی قسم کی غلطی سے محفوظ رکھنا تھا۔ ان قواعد کے ذریعے احادیث پر تنقید کی جاتی، ان کا جائزہ لیا جاتا، اور قبولیت یا ردّ کا فیصلہ کیا جاتا تھا اور ان کا بنیادی مقصد رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب اقوال و افعال کی صداقت کو یقینی بنانا ہے اصول حدیث کی کتب میں اس کی تفصیل موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ ردّ و قبول حدیث کے حنفی اصول و معیارات ‘‘ ڈاکٹر محمد سلیمان اسدی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ) کی کاوش ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے امام ابو حنیفہ ، امام ابو یوسف اور امام محمد بن حسن سے مولانا ظفر احمد عثمانی رحمہم اللہ تک کے فقہاء اور محدثین کے اصول و معیارات کو موضوع سخن بنایا ہے۔فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں جن موضوعات کو اپنی گفتگو اور تحقیق کا موضوع بنایا ہے ان کا موضوع کے ساتھ براہ راست تعلق ہے اور کتاب میں جن موضوعات کو چھیڑا گیا ہے وہ بذات خود الگ الگ بھی مستقل تحقیق کا موضوع بن سکتے ہیں ۔ یہ ایک انتہائی اہم علمی و تحقیقی موضوع ہے جس پر ڈاکٹر محمد سلیمان اسدی کے بھی مختلف اہل علم نے مستقل کتب اور تحقیقی مقالات تحریر کیے ہیں۔(م۔ا)