• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رزق ضرور تلاش کریں لیکن حرص نہ کریں

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53

اللہ خالق ومالک کی شان رزاقیت ہے کہ کیڑے کو مٹی میں، مچھلی کو پانی میں، پرندے کو فضا میں چیونتی کو اندھیرے میں اور سانپ کو سخت چٹانوں میں روزی دیتا ہے ابن الجوزی رحمہ اللہ نے ایک واقعہ لکھا ہے!۔

کھجور کے درخت پر ایک اندھا سانپ رہتا تھا، تو ایک چڑیا اپنی چونچ میں لے کر اس کے منھ میں گوشت ڈال دیتی کیا شان ہے اس پروردگار کی جس نے اس کام پر لگا دیا، کوئی بھی پرندہ اللہ کے اشارے کے بغیر اپنے پروں سے نہیں اڑسکتا صرف تم جیےس لوگ اس کی اطاعت سے روگردان ہو،

شاعر کہتا ہے!۔
جب تم سانپ کو منھ سے زہر نکالتے دیکھو تو اس سے پوچھو کے کس نے تیرے منہ میں زہر بھردیا اور پوچھنا کہ اے سانپ تو کیسے رہتا ہے جب کے تیر مے منہ میں زہر بھرا ہوتا ہے۔

اے مریم یہ کہاں سے آتا ہے فرمایا، وہ اللہ کے پاس سے ہے بلاشبہ بغیر حساب کے جسے چاہتا ہے عنایت کرتا ہے۔

آپ کی روزی کی ضمانت اللہ نے لی ہے لہذا آپ پریشان نہ ہوں۔
اپنے بچوں کو فاقہ کے ڈر سے قتل نہ کرو ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی۔

انسانوں کو کیوں نہیں معلوم کہ باپ اور بیٹے کو سب کو وہ رزق دیتا ہے جس نے نہ کسی کو جنا نہ وہ جنا گیا۔

اپنے بچوں کو غربیت کے خوف سے مت مارڈالو ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں ان کو بھی دیں گے۔

اللہ تعالٰی بڑے خزانوں کا مالک ہے اُس نے روزی کی ضمانت لی ہے تو قلق کیوں جب کہ ذمہ دار اللہ ہے؟

اِنَّ الَّذِيْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا يَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ

تمہیں چاہیے کہ تم اللہ تعالیٰ ہی سے روزیاں طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری کرو (العنکبوت ١٧)۔

وَالَّذِيْ هُوَ يُطْعِمُنِيْ وَيَسْقِيْنِ

وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے (الشعراء ٧٩)۔

غم نہ کریں سے اقتباس
 
Top