• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسائل و جرائد کا ٹیلی گرام چینل ہونا چاہیے

حافظ فهد

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 09، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
29
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم ایڈمن حضرات سے ایک گزارش ہے کہ آجکل ٹیلی گرام ٹیلیگرام پہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ دیوبندیوں وغیرہ نے اپنے چینلز اور گروپ وغیرہ بنا کر اپنا ڈھیروں مواد جمع کیا ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا ایلیکیشنز میں سے ٹیلی گرام ایک اچھی ایپ ہے کم از کم وٹس ایپ سے کئی درجے بہتر اور مفید بھی ۔

گزارش یہ کرنا چاہتا ہوں کہ محدث لائبریری کے وٹس ایپ گروپ کا تو معلوم تھا البتہ اگر اسے ٹیلی گرام پر اب شفٹ کر لیا جائے تو زیادہ مفید ہو گا ۔۔۔۔ جہاں اپنے ماہانہ یا ہفتہ وار شائع ہونے والے جرائد و رسائل وغیرہ کو بھی اپلوڈ کر دیا جائے ، کتب بھی اپلوڈ کی جائیں ، اور بھی کافی کچھ ۔۔۔۔
ممبران کی تعداد کم از کم ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر ہے ۔۔۔۔ دیوبندی چینلز میں تو ہزاروں ممبران ہیں ۔
یہاں اپنی کی گئی پوسٹ کو ہم ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں ۔
پرائیسویسی کے مد نظر اگر کوئی نمبر نہیں ظاہر کرنا چاہتا تو وہ ٹیلی گرام بڑی خوشی سے استعمال کر سکتا ہے ۔

خیر مقصد یہ ہے کہ ٹیلی گرام چینل، گروپ ہونا چاہیے
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشورہ بہت اچھا ہے لیکن لوگوں کے ذہن سے واٹس ایپ کان خمار اتنی جلدی نہیں اترے گا
 

حافظ فهد

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 09، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
29
واٹس ایپ اور ٹیلی گرام میں سے کون بہتر

از کمپیوٹنگ

نیو یارک:ٹیلی گرام منفرد فیچرز کے ساتھ ایک نئی میسجنگ ایپ متعارف کروا کر دیگر ایپس کے ساتھ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی مشہور مسجنگ ایپ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام میں سے کون سی ایپ ذیادہ بہتر ہے۔

الف۔دونوں ایپس میں ہی پیغام رسانی کے فیچرز موجود ہیں لیکن ٹیلی گرام کی میسج ڈیلیوری اسپیڈ واٹس ایپ سے ذیادہ ہے۔ٹیلی گرام صارفین آڈیو ویڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹس،زپ فائلز اور پی ڈی ایف فائلز بھی بھیج سکتے ہیں۔

ب۔آج کل میسجنگ ایپس کا سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی ہے۔حال ہی میں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے تھے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں صارفین کے پاس نیا ورژن ہونا ضروری تھا۔لیکن ٹیلیگرام کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔اس کے سیکیورٹی فیچرز شروع سے ہی اپ ڈیٹ کر دئیے گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میں چیٹنگ کے لیے ایک خفیہ فیچر بھی موجود ہے،حتیٰ کہ اگر کوئی آپ کے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا توآپ کو نوٹیفیکیشن کے زریعے مطلعہ کر دیا جائے گا۔

ج۔ٹیلی گرام کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ آپ اس کو ایک ساتھ کئی ڈیوائسز پر چلا سکتے ہیں۔جب کہ واٹس ایپ کو دوسری ڈیوائس پر چلانے سے پہلا اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے۔

د۔ٹیلی گرام پر آپ 20000 بیس ہزار افراد کا بڑا گروپ بنا سکتے ہیں اور یہ گروپس واٹس ایپ کی طرح غیر منظم نہیں ہیں بلکہ آپ دوستوں کے کمنٹس لائک کر سکتے ہیں اور انہیں مینشن بھی کر سکتے ہیں۔

ر۔ٹیلی گرام میں پبلک اور پرائیویٹ چینل کا آپشن بھی موجود ہے۔پبلک چینل کو کوئی بھی سرچ کر کے جوائن کر سکتا ہے اور اس کا اپنا ایک خاص نام بھی رکھا جا سکتا ہے۔

ڑ۔ٹیلی گرام کثیر تعداد میں اسٹکرز اور جی آئی ایف بھی فراہم کرتا ہے۔

س۔واٹس ایپ اپنے صارفین کو آن لائن ہونے کا وقت پوشیدہ رکھنے کا فیچر دے رہا ہے تو ٹیلی گرام میں منتخب لوگوں سے اپنے آن لائن ہونے کا وقت چھپا سکتے ہیں۔

صارفین کی ایک بڑی تعداد واٹس ایپ کو کسی بھی میسجنگ ایپ سے ممتاز کر سکتی ہے لیکن سیکیورٹی اور دیگر فیچرز میں واٹس ایپ کو شکست دینے والی ٹیلیگرام کچھ ہی عرصے میں کافی مقبول ہو سکتی ہے۔
 
شمولیت
اگست 31، 2016
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
40
ٹیلی گرام پر پاکستان میں ویسے بھی پابندی عائد ہے وی پی این کے ذریعے چلانا پڑتا ہے
اہل حدیث کے آن لائن چند شمارے ہیں، دیوبند اور بریلوی حضرات کے ماہنامہ بہت سارے نیٹ پر دستیاب ہیں
 
شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40
اب چل رہا ہے اور کثیر تعداد ٹیلی گرام کی طرف رخ کررہی ہے
 
Top