ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
رسم عثمانی اور قراء ات کے درمیان تعلق
ڈاکٹر قاری اَحمد میاں تھانوی
مُترجِم: قاری فیاض اَحمد
مُترجِم: قاری فیاض اَحمد
شیخ القراء ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی﷾ رُشد قراء ات نمبر کی تینوں اشاعتوں میں مجلس مشاورت کے بنیادی ارکان میں سے ہیں۔ آپ کی شخصیت علم قراء ات کے حوالے سے علمی و عوامی حلقوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی کے شیخ زاید اسلامک سینٹر سے چند سال قبل علومِ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری ’رسم عثمانی‘ کے حوالے سے حاصل کی۔ آپ کا تحقیقی مقالہ امام ابوالقاسم شاطبی کے قصیدہ عقیلۃ أتراب القصائد کی شرح اَز ملا علی قاری کی تحقیق و تعلیق پر مشتمل تھا۔ حضرت قاری صاحب کا زیر نظر مضمون درحقیقت اسی عربی مقالہ کی ایک فصل کا انتخاب ہے جو موصوف نے خود رُشد کے صفحات کیلئے مرحمت فرمایا۔ رسم عثمانی کے موضوع پر مطالعہ کے شائقین کو مذکورہ مقالے کی طرف ضرور رجوع کرنا چاہئے۔ (ادارہ)