عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنفین
مترجم
ناشر
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز او رشیخ صالح العثیمین کے ایک عربی رسالہ کاترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے شادی بیاہوں پر رواج پائے جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے کہ بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سےان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہار رہے ہیں ۔حقیقت ہے یہ کہ ظاہر ی طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ ا یسے بے فائدہ کاموں پر لٹایا ہوا سرمایہ روز قیامت ہمارے لیے وبال جان بن سکتا ہے ۔ کتابچہ ہذا کا اردو ترجمہ اور اس میں مناسب ترمیم واضافہ کا کام مخترم مولانا محمداختر صدیق ﷾ ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور و مدینہ یونیورسٹی ) نے سرانجام دیا ہے اللہ اہل اسلام میں رواج پاجانے والی رسومات کا خاتمہ فرمائے او ر تمام مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق فرمائے اور کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)۔( م۔ا )رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت
مصنفین
مترجم
محمد اختر صدیق
ناشر
مرکز الامام ابن تیمیہ للبحوث العلمیہ، کراچی
تبصرہ
Last edited: