• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ کے بعض ناموں و صفات میں اختلاف

ibnequrbani

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
13
السلام علیکم بھائیوں
میرا تعلق جس شھر سے ہے وہاں کے کچھ نام نہاد اھل حدیث، سلفی منھج سے مختلف عقائد اور راستہ اختیار کر عوام کے دل و دماغ میں اھل حدیث کے متعلق غلط تصور پیدا کر رہے ہیں. انکے تردید کے لئے مجھے آپ لوگوں کا ساتھ درکار ہے اور ان پر مفصل مواد چاہیئے
ایک تو ان لوگوں کا اعتراض ہے کہ رسول اللہ کے نام کے آگے صلی اللہ علیہ و سلم لگانا بدعت ہے کیونکہ یہ الفاظ احادیث کی کتب میں موجود نہیں ہے. اور بعد کی ایجاد ہے رہا سوال احادیث میں درود کے فضائل کا تو اس سے مراد درود ابراھیم ھے نہ کے مذکور بالہ درود.
ان نام نہاد اھل حدیث کا یہ بھہ اعتراض ہے کہ رسولِ پاک کہنا شرک ہے کیونکہ پاک تو صرف اللہ ہے.
انکا یہ بھی دعوہ ہے کہ عظمت کا لفظ صرف اللہ کے لئے ہے اور اسکی دلیل وہ حدیث ہے جس میں اللہ کا فرمام ہے کہ عظمت میری اجار ہے لہاذہ مرکزی جمیعت اھل حدیثاندڈیا نے جو عظمت صحابہ کانفرینس کی تھی یہ الفاظ اس میں غلط استعمال کئے تھے.
اس کے علاوہ انکی نظر میں تراویح بدعت ہے اور اسکے رائج کرنے والے حضرت عمر ہیں لھاذا اسے با جماعت ادا نہ کیا جائے اور گھر میں ہی ادا کیا جائے.
اسی طرح آپ کو امام الانبیاء، سید الابرار، کہنا یا آپکے نام کے آگے حضرت، حضور ـ آںحضرت، وغیرہ لگانا بعد کی ایجادات ہے اس لئے بچنا چاہئے ساتھ ھی یہ عقیدہ رکھا جائے کہ آپ کمزور انسان تھے اور پاک نہ تھے (معاذ اللہ)
ان لوگوں کے جواب کے لئے جو آپکے پاس دلائل ہیں مجھسے شیئر کریں.
جزاک اللہ
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
کوئی حدیث کی عربی عبارت دیکھیں اس میں اسول کے بعد فورا صلی اللہ الخ ہے مثلا قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ۔۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ و سلم پاک نہیں ہیں تو کیا ناپاک ہیں ۔نعوذ باللہ ۔ اللہ پاک ہے اسکا مطلب ہے کہ اللہ شرکت غیر سے پاک ہے کیونکہ یہ معنی ہے لفظ ۔ سبحان ۔ کا اور اس معنی میں آپکو ۔آپ ۔ نہیں کہا جاتا ہے ۔ ۔۔ عظمت کا لفظ اللہ کیلئے خاص نہیں ۔اگر ہے تو دلیل چاہئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امام الانبیاء اور سید الابرار کہنے میں کوئی حرج نہیں ،البتہ حضور یا آنحضرت نہیں کہنا چاہئے۔
 

ibnequrbani

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
13
جناب جوش صاحب یہ جواب تو ھم دے چکے ہیں. حدیث کی کتاب میں جو صلی.. لکھا ہوتا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ بعد کی ایجاد ہے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
کس نے کہا کہ یہ بعد کی ایجاد ہے ؟
 

ibnequrbani

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
13
آپ محترم وہ دلائل دیجیئے جنسے ثابت ہو کہ صحابہ نے یہ الفاظ ادا کئے ہو اور اسی طرح عظمت کے متعلق.
ایک اور بات جو وہ پھلانے لگے ہیں وہ یہ کہ قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوثر پر ہونگے اور کچھ اصحاب کو آکسے دور کیا جائےگا اور آپ فرمائینگے کہ انہے چھوڑ دو یہ میرے اصحاب ہیں تو آپ کو بتایا جائیگا کہ آپ نہی جانتے کہ انہونے اپ کے بعد بدعات شروع کی تھی (الفاط مختلف ہو سکتے ہیں)
اس حدیث کو پیش کر وہ کہتے ہیں کہ آپ کے جن صحابہ نے بدعات رائج کی انکی طرف اشارہ ہے)معاز اللہ)
 
Top