- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والے
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ} [آل عمران: ۳۱]
"کہہ دیجیے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا اور ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔"
تشریح...: متبعین سنت: اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہیں اور کسی بدعت پر عمل نہیں کرتے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پیار کرنے کی شرط یہی ہے اور اس شرط کے مفقود ہونے پر ان کی اور اللہ تعالیٰ کی باہمی محبت ممکن نہیں رہتی۔
بعض سلف کا قول ہے کہ بعض لوگوں نے اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کا دعویٰ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیت کے ذریعہ ان کو آزمایا۔
اس آیت نے فیصلہ کر دیا کہ جو انسان اللہ کی محبت کا دعویدار تو ہے مگر مجموعی طریقہ پر نہیں چلتا وہ اپنے دعویٰ میں کاذب ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَ رَدٌّ) أخرجہ مسلم في کتاب الأقضیۃ، باب نقض الأحکام الباطلۃ ورد محدثات الأمور، رقم: ۴۴۹۳۔
''جس نے ہمارے اس معاملہ (دین) میں کوئی نئی چیز جاری کی، جو اس (دین) میں نہیں تو وہ مردود ہے۔''