• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان المبارک اور ہمارے اسلاف

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,085
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
Title Pages --- Ramzan-ul-Mubarak-Aur-Hamare-Islaf.jpg

کتاب: رمضان المبارک اور ہمارے اسلاف

⭐ آن لائن لنک:
⭐ تبصرہ کتاب:
روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ رمضان المبارک کے فضائل واحکام‘‘شارح مشکاۃ مولانا عبید اللہ محدث مبارکپوری﷫ کی تالیف لطیف ہے ۔اس میں ماہِ رمضان کے احکام ومسائل بڑے آسان فہم انداز میں مختصر مگر جامع بیان کیے گئے ہیں۔ محترم جناب حافظ ندیم ظہیر﷾ (مدیر ماہنامہ اشاعۃ الحدیث،حضرو) نے اس کتاب کی تخریج وتحقیق کی ہے
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!

گروپ: 01
گروپ: 02

محدث میڈیا
 
Top