• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان اور شوگر کے مریض!!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,583
پوائنٹ
384
اسلام علیکم، 
میں ایک شوگر کا مریض ہوں۔ حال ہی میں یہ بیماری مجھے لگی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا شوگر کے مریضوں کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟ ڈاکٹروں کے مطابق اگر میرا شوگر لیول 70mg/dl یا 80mg/dl سے نیچے گڑےتو مجھے روزہ توڑنا پڑے گا. یہ کافر ڈاکٹروں کی رائے ہے، اس لیے میں یہ نہیں جانتا کہ انہوں نے ایسا Last Option کی بنا کر کہا ہے یا ویسے ہی کہہ دیا ہے.
جیسے ایک دفعہ شیخ عبدالفتاح ابو غدہ اور شیخ البانی کے درمیان بحث ہوئی جس میں شیخ عبدالفتاح نے کہا کے اگر ڈاکٹر علاج کے طور پر شراب کے استعمال کا حکم دے تو جائز ہے لیکن شیخ البانی نے انہیں جواب میں کہا کہ ڈاکٹر کو پہلے شریعت کا علم بھی تو ہونا چاہیے.
یہ ذہن میں رہے کہ روزے کے دوران میرا  شوگر لیول 70mg/dl سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، اور میرا جسم کانپنے لگتا ہے, ایسی حالت میں فورا کوئی میٹھی چیز کھانے کو مجھے ڈاکڑ نے کہا ہے۔
لیکن ذاتی طور پر میں اتنا برداشت کر سکتا ہوں کہ روزہ کھلنے تک انتظار کر سکوں. لیکن اب یہ نہیں پتا کہ Long Term کے لحاظ سے کتنا نقصان ہے.
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ جب میری شوگر لو ہو جائے تو میں کچھ میٹھا کھا لوں، اور روزہ برقرار رہے, کیونکہ مجبوری کی حالت میں سب جائز ہے؟؟
یا پھر کوئی اور حل ہو تو بتا دیں
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کا جواب دیتے فرماتے ہیں:
شوگرکےمریض کا انسولین کےانجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال؛ میرا بھائي شوگرکا مریض ہے اورروزانہ انسولین کے انجیکشن کا محتاج رہتا ہے ، توکیا انسولین سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ اورکیا اصل میں اس پرروزہ رکھنا ضروری ہے ؟

الحمد للہ
بطور علاج آپ مذکورہ انجیکشن لے سکتےہیں اس میں کوئي حرج نہيں ، آپ کے ذمہ قضاء نہیں ہوگی ، لیکن اگر یہ انجیکشن رات کولگانے میں کوئي مشقت نہ ہو تو یہ بہتر اورافضل ہے ۔ .
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث الملمیۃ والافتاء ( 10 / 252 ) ۔
 
Top