• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟

شمولیت
اگست 28، 2019
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
35
رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟​


ابومعاویہ شارب بن شاکر السلفی

محترم قارئین!

کیا آپ جانتے ہیں کہ رمضان کو رمضان کیوں کہا جاتاہے تو آئیے آج کے اس تحریر میں یہ جانتے ہیں کہ رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟

رمضان کو رمضان کہنے کےچاراسباب ووجوہات ہیں؟

1۔ رمضان یہ لفظ رَمَضَ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہوتا ہے کہ دھوپ کی شدت سے پتھر،ریت وغیرہ کا گرم ہوجانا،چونکہ یہ مہینہ گناہوں کو اس طرح جلادیتا ہے جس طرح سے سورج کی گرمی زمین کو جلاکر سکھادیتی ہے۔

2۔ پہلی مرتبہ جب روزہ فرض ہوا تو یہ ماہ مبارک سخت گرمی کے دنوں میں پڑا تھا تو جب گرمی کی وجہ سے گرمیوں کا احساس ہوا تو اس مہینے کا نام رمضان پڑگیا۔

3۔ رمضان کا ایک معنی جلنا اور جلانا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں اس بات کا ذکر موجود ہے آپﷺ نے فرمایا کہ ’’ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ حِينَ تَرْمَضُ الْفِصَالُ ‘‘ صلوۃ اوابین نماز کا وقت اس وقت ہے جب اونٹ کے بچے کے پاؤں دھوپ کی گرمی اورشدت سے جلنے لگے۔(مسلم:748) تو رمضان کو رمضان اس لیے کہتے ہیں کہ اس مہینے میں روزے داروں کے گناہوں کو جلاکر ختم کردیا جاتا ہے۔

4۔ رمضان کا ایک تیسرا معنی یہ بھی ہے کہ رمضان ایسی بارش کو کہتے ہیں جو موسم گرما کے بالکل اخیر میں آئے اور گرمی کی تیزی کو دورکردے،تو رمضان کو رمضان اس لیے کہتے ہیں کہ رمضان کا مہینہ گناہوں کے جوش کو کم کردیتاہے اور برائیوں کو دھوڈالتا ہے،آپ نے دیکھا ہوگا کہ موسلادھاربارش برسنے سے زمین گردوغبار سے پاک وصاف ہوجاتی ہے ٹھیک اسی طرح سے ماہ رمضان میں اللہ کی رحمت ومغفرت،بخشش وکرم کی موسلا دھار بارش سے اہل ایمان کے جسموں کو گناہوں سے دھودیاجاتاہے اور ان کے دلوں کو ہرقسم کے گناہوں کی آلودگیوں سے پاک وصاف کردیا جاتاہے۔
 
Top