• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کی آمد

afrozgulri

مبتدی
شمولیت
جون 23، 2019
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
17
افروز عالم ذکراللہ سلفی،گلری،ممبئی

اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں نصیب ہوا اور اللہ کا کرم و احسان ہے کہ ایک مرتبہ پھر اس مہینہ کی رحمتیں اور اس کی سعادتوں سے ہمیں فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ اللہ تعالٰی کا جتنابھی شکر ادا کریں کم ہے رمضان المبارک بھلائیوں، برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ حق و باطل میں فرق کرنے اور ریان کے دروازے تک پہنچانے والا ہےاس مبارک مہینہ کا احترام اور خصوصی عبادات ہر بالغ وعاقل مسلمان پر فرض ہے یہ پورا مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے

میں آپ تمام حضرات کو اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائی سے رمضان المبارک کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاﺀ کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے اور سارے مسلمانوں کے لیے اس رمضان کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے نیز اللہ تعالٰی ہمیں رمضان المبارک سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے لیے اسے باعث خیر و برکت بنائے
الله آپ کی جان ، مال ، ایمان ، اعمال ، عزت ، آبرو ، روزی ، كمائی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر ، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد ، زندگی ، خوشیوں ، عبادات ، تقوی ، اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی ، انکساری اور عمر میں برکتیں ، رحمتیں ، وسعتیں ، رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطاء فرما ! آمین یا رب العالمین.

اخوكم
افروز عالم ذکراللہ سلفی،گلری،ممبئی
[emoji253][emoji253][emoji253][emoji253][emoji253][emoji253][emoji253][emoji253]

Sent from my TA-1053 using Tapatalk
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
جزاک اللہ تعالی خیراً
بہت اچھی پوسٹ ہے ،اور مفید باتیں شیئر کی ہیں ،
لیکن آپ کچھ لیٹ ہوگئے ،کیونکہ رمضان تو گزر چکا ،اب زندگی رہی تو آئندہ سال رمضان کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے گا ،ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top