• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کی تیاری کریں

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
رمضان کی تیاری کریں

- یہ چراغ جیسے لمحے یونہی گذر نہ جائیں -

روزه اسلام كي ايک فرض عبادت بهي هے اور خوش بختوں کے لئے سعادت بهی
تقوی ورضا الہی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے اور بندہ کو رب سے قریب کرنے کا وسیلہ بهی ، نفس کی پاکیزگی وطہارت کا ایک قیمتی نسخہ بهی ہے اور خواہشات وشہوات سے حفاظت کاہتهیار بهی ، گناہ ومعصیت کے لئے کفارہ بهی ہے اور عذاب جہنم سے بچاو کے لئے ڈهال بهی ، اخلاق وکردار کو سنوارنے کا ایک انمول آلہ بهی ہے اور سعادت دارین کے حصول کا باعث بهی ، غیض وغضب کے فساد سے حفاظت کا ضامن بهی هے اور زهد و ورع وفکر آخرت کا داعی بهی


روزہ اسلام کے پانچ بنیادی فرائض ميں سے ایک اہم فرض ہے
(صحیح بخاری ومسلم)

ماه رمضان شروع ہوتے ہی جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے
(صحیح بخاری ومسلم)

روزه کا اجر بے حساب ہے ، آدمی کے ہر ایک نیک عمل کا ثواب دس گنا سے لیکر سات سو گنا تک بڑها کر دیا جاتا ہے لیکن روزے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے کی یہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دونگا ، روزہ دار اپنی ساری خواہشات اور کهانا پینا صرف میری خاطر چهوڑتا ہے
(صحیح بخاری ومسلم)

روزه دار كو دو خوشياں حاصل ہوتی ہیں ، ایک خوشی روزہ افطار کرتے وقت اور دوسری خوشی رب سے ملاقات کے وقت
(صحیح بخاری ومسلم )

روزه اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے
(احمد ، طبرانی ، علامہ البانی
رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے ، دیکهئے : صحیح الجامع حدیث رقم : 3882)

رمضان میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ہے
(صحیح مسلم)

جنت کے آٹه دروازوں میں سے ایک کا نام باب ریان ہے ، اس سے صرف روزه دار ہی داخل ہوں گے
(صحیح بخاری ومسلم)

جس نے ایمان ویقین کے ساتھ حصول ثواب کے لئے رمضان میں قیام کیا (تراویح کی نماز پڑهی ) اس کے پچهلے سارے گناہ معاف کردئے گئے
(صحیح بخاری ومسلم)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم تراویح کی نماز صرف آٹه رکعات پڑہتے تهے
(صحیح بخاری)

رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا سنت ہے
(صحیح مسلم)

شب قدر کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے ، جس نے ایمان ویقین کے ساته حصول ثواب کے لئے شب قدر میں قیام کیا اس کے پچهلے سارے گناه معاف کردئے گئے
(صحیح بخاری ومسلم)


صدقہ فطر ہر مسلمان مرد ، عورت ، جهوٹے بڑے ، آزاد اور غلام پر واجب ہے ، اسے غلہ کی شکل میں ایک صاع (تقریبا ڈهائی کلو گرام) نماز عید سے قبل اداکرنا ضروری ہے
(صحیح بخاری)

ایک فرض روزه بلاشرعی عذر ترک کرنے کا کفاره ساری عمر کے روزے بهی نہیں بن سکتے
(صحیح بخاری)

ماہ رمضان کی برکتوں سے محروم رہنے والا بہت بڑا بد نصیب ہے
(ابن ماجہ ، علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے ، دیکهئے : صحیح الجامع حدیث رقم : 2247

ماہ رمضان پانے کے باوجود مغفرت حاصل نه کرسکنے والوں کے لئے ہلاکت وبربادی ہے
(حاکم ،علامہ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے ، دیکهئے صحیح الترغیب والترہیب حدیث رقم : 995

سحری کهائیں نیز افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کریں
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سحری کهایا کرو کیونکہ سحری.میں برکت ہوتی ہے
(صحیح بخاری ومسلم )

حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں سحری کهانے کا فرق ہے
(صحیح مسلم)

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہمیشہ لوگ خیر پر رہیں گے جب تک کہ افطار جلد کریں گے
(صحیح مسلم)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب رات آئی ، دن گیا اور سورج ڈوب گیا تو روزہ دار نے افطار کرلیا
(صحیح مسلم)
لہذا سورج غروب ہوتے ہی افطار کرلینا چاہئے ، اندهیرا ہونے تک انتظار کرنا غلط ہے -

صحابئ رسول صلى الله عليه وسلم سيدنا زيد بن ثابت رضي الله عنه بيان كرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کهاتے پهر فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے کهڑے ہوجاتے - میں نے پوچها سحری کهانے اور نماز کی ادائيگی میں کتنا وقفہ ہوتا ؟ تو جواب دیا کہ پچاس آیات پڑہنے کے برابر ہوتا- (تقریبا 10 منٹ)
(صحیح مسلم)
معلوم هوا طلوع فجر سے کچه پہلے سحری سے فارغ ہونا مسنون ہے ، آدهی رات میں ہی سحری کها کر سوجانا خلاف سنت ہے -

- كهجور سے افطار کریں اور افطار کے وقت مسنون دعا پڑهیں -
صحابئ رسول صلى الله عليه وسلم سلمان بن عامر رضي الله عنه بيان كرتے ہیں کہ نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی روزہ سے ہو تو اسے چاہئے کہ کهجور سے افطار کرے اور اگر کهجور میسر نہ ہو تو پهر پانی سے افطار کرے بے شک پانی پاکیزه چیز ہے))

) ، ابو داود ، ابن ماجہ ، شیخ البانی نے اسے صحیح کہا ہے : صحیح الجامع 746 )

عبد اللہ بن عمر رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑہتے :
((ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله ))
پیاس بجھ گئی رگیں تر ہو گئیں اور ان شاء اللہ اجر ثابت ہوگیا
(ابو داود ، شیخ البانی نے اسے حسن کہا ہے )
- نوٹ اس سلسلہ کی ایک دوسری دعا
(اللهم لک صمت وعلی رزقک افطرت)
- اے اللہ میں نے تیرے لئے روزہ رکها اور تیری عطا کردہ روزی.سے افطار کیا ) لوگوں کے درمیان نہایت ہی مشہور ہے مگر محدثین کے نزدیک ضعیف ہے ، لہذا اسے نہ پڑهیں ، بلکہ اس کی جگہ اوپر کی پہلی دعا پر اکتفا کریں -

- روزه توڑنے والی چیزیں -
ہمبستری کرنا ، اس میں قضا کے ساتھ کفارہ بهی ہے : ایک غلام آزاد کرنا ، یا لگاتار دو مہینے روزہ رکهنا ، یا ساٹه مسکینوں کو کهانا کهلانا

جان بوجه کر منی گرانا - جیسے مشت زنی ، بوس وکنار ، اور ننگی فیلم وغیرہ کے ذریعہ

غذا بخش انجکشن لگوانا

خون چڑهوانا

حیض ونفاس کا آنا

پچهنا وغیرہ لگواکر خون نکلوانا

جان بوجه کر قے کرنا

- چند اہم مسائل -
عمر دراز بوڑها جسے روزه رکهنے کی طاقت نہ ہو اور دائمی مریض جسے شفایاب ہونے کی امید نہ ہو ، ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کهانا کهلائیں گے

اچانک کسی عارضی مرض میں مبتلا ہونے والا مریض اگر روزہ رکهنے میں دشواری محسوس کرتا ہو تو روزه توڑ دے گا اور شفا یاب ہونے کے بعد چهوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرے گا

حاملہ اور دودہ پلانے والی عورتوں پر اگر روزه رکهنا مشکل ہو یا انہیں اپنے بچوں پر خوف ہو تو روزه توڑ دیں گی اور بعد میں چهوٹے ہوئے روزوں کی قضا کریں گی

حیض اور نفاس والی عورتیں حیض ونفاس کے دوران روزه نہیں رکهیں گی ، اور بعد میں چهوٹے ہوئے روزوں کی قضا کریں گی

مسافر کو اختیار ہے چاہے روزہ رکهے یا نہ رکهے ، بعد میں چهوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرے ، چاہے اس کا سفر وقتی ہو جیسے عمرہ کے لئے سفر کیا ہو ، یا سفر دائمی ہو جیسے کرایوں پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ، تو جب تک وه اپنے شہر سے باہر ہیں چاہیں تو روزه توڑ سکتے ہیں

روزه کی حالت میں دانت نکلوانا یا آنکهوں اور کانوں میں دوا ڈالنا جائز ہے ، اس سے روزه نہیں ٹوٹے گا اگرچہ دوا کا مزہ گلے میں محسوس ہو

روزه کی حالت میں ہونٹ کو پانی سے تر کرنا اور کلی کرنا جائز ہے

روزه کی حالت میں سانس کی دشواری کو کم کرنے کے لئے بهاپ لینا جائز ہے

ناپاکی کی حالت میں روزه کی نیت کرنا اور سحری کهانا جائز ہے ، پهر طلوع فجر کے بعد غسل کرلے

روزه کی حالت میں مسواک کرنا سنت ہے ، معجون اور دانت پیسٹ وغیرہ سے دانت صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے

* اس موسم بہار میں صوم وصلاہ ، ذکر واذکار ، تسبیح وتہلیل ، تلاوت قرآن ، فرائض ونوافل ، زیارت حرمین ، اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ سعادت دارین حاصل کرنے کی بهر پور کوشش کیجئے
(اللہ توفیق بخشے) -


دعوت الإرشاد دیره ساجد مدنی الریاض السعودية
 
Top