- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
روئے زمین میں سب سے پسندیدہ شہر
مکہ
مکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے متعلق فرمایا:
وَاللّٰہِ إِنَّکِ لَخَیْرُ أَرْضِ اللّٰہِ وَأَحَبُّ أَرْضِ اللّٰہِ، إِلَی اللّٰہِ، وَلَوْلَا أَنِّی أُخْرِجْتُ مِنْکِ مَا خَرَجْتُ (صحیح سنن الترمذي، رقم : ۳۰۸۲۔)
''اللہ کی قسم! تو اللہ تعالیٰ کی بہترین زمین ہے اور اللہ کے ہاں محبوب ترین زمین ہے اگر مجھے تیرے یہاں سے نکالا نہ جاتا تو میں تجھے چھوڑ کر نہ جاتا۔''
مکہ: اس کے کئی نام ہیں: مکہ مکرمہ، ام القریٰ، بکہ، البلد الامین، البلد الحرام۔
مکہ کو اللہ تعالیٰ نے کعبہ کی وجہ سے شرف بخشا اور یہ ایسا گھر ہے جو سب سے پہلے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا تاکہ اللہ کی عبادت اور اس کی توحید بیان کی جائے۔
مکہ ہر مسلمان کی آرزو ہے کیونکہ اس میں آکر بیت اللہ کا حج اور اسلام کا پانچواں رکن ادا ہوتا ہے۔
اس شہر نے جلیل القدر اور عظمت والی رحمت کی بارشیں دیکھیں، یعنی کعبہ کی تعمیر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور اسلام کا ظہور، اور یہ شہر روزانہ، ہفتہ بعد، سال بعد، انسانوں کی ایسی بھیڑ دیکھتا ہے جس کی نظیر دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی، یہ ہجوم پانچوں نمازوں، جمعہ، رمضان اور حج کے ایام میں ہوتا ہے۔
چھوٹا شہر ہونے کے باوجود اگر اس میں کوئی واقعہ رونما ہو تو زمین کے تمام کناروں پر رہنے والے مسلمان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے بلکہ آخر زمانہ میں جب اس میں واقعہ رونما ہوگا تو تمام کی تمام دنیا اس سے متاثر ہو گی۔
ایسا کیوں نہ ہو جبکہ یہ اللہ تعالیٰ کا حرمت والا شہر اور اللہ کی بہترین زمین اور سب سے زیادہ محبوب زمین ہے۔