• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روایات سیرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تنقیدی جائزہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
تبصرہ

خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے احادیث نبوی کی تخریج وتحقیق کے میدان گراں قدر انجام دی ہیں۔ اور امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔علم حدیث کے میدان میں آپ کی تیس سالہ کا وشوں کا حاصل آپ کی کتاب ’’معجم الحدیث النبوی ‘‘ ہے جوچالیس جلدوں(اور ایک بیان کے مطابق 49 جلدوں ) پر مشتمل ہے ۔لیکن یہ اب تک طبع نہیں ہوسکی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’روایات سیرت کاتنقیدی جائزہ‘‘ محدث العصرعلامہ البانی کی عربی کتاب ’’دفاع عن الحدیث النبوی والسیرۃ فی الرد علیٰ جھالات الدکتور البوطی فی کتاب فقہ السیرۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب میں علامہ البانینے مصر کے شیخ محمد الغزالی کی کتاب ’’ فقہ السیرۃ‘‘ اور شام کے مشہور عالم دین ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی کی کتاب’’فقہ السیرۃ النبویہ ‘‘ میں وارد احادیث روایات کا تنقیدہ جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر بوطی نے اپنی اس تالیف میں احادیث وروایات سے استفادہ کے معاملے میں ٹھوکریں کھائی ہیں چنانچہ بعض صحیح احادیث کو ضعیف قرار دیا ہے اور بہت سے ایسی روایات بیان کی ہیں جو ضعیف سندوں سے مروی ہیں۔ فقہ السیرۃ کی احادیث وروایات کی تحقیق وتنقید کرتے وقت علامہ البانی کے پیش نظر اس کا دوسرا ایڈیشن تھا۔علامہ البانی نے اپنی تنقیدات میں اصطلاحات ِ حدیث کا کثرت سے استعمال کیا ہے او ر ان کی تفہیم کے لیے شروع میں ’’چند اہم اصطلاحات حدیث‘‘ کے عنوان سے اصطلاحات کی تشریح بھی کردی ہے۔سیرت نبوی کے موضوع پر ہزاروں کتابیں مختلف زبانوں میں لکھی گئی ہیں اوران کےمصنفین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کتابیں حدیث وسنت کے صحیح مآخذ اور سیرت کے صحیح واقعات کی روشنی میں تالیف کی ہیں لیکن عموماً ان کتابوں میں کچھ نہ کچھ ضعیف روایتیں ضرور درآئی ہیں۔ کتاب ہذا کے ذریعے ان کتب میں موجود روایتوں کوپہچاننے میں مدد ملے گی۔ (ان شاء اللہ ) اللہ تعالیٰ علامہ البانی کی خدمات ِ حدیث اور شیخ محمدالغزالی اور ڈاکٹر بوطی کی خدمات سیرت کو شرف ِقبولیت سے نوازے اوراس کتاب کا فائدہ عام کرے اور مترجم اور ناشر کواس کے اجر سے نوازے ۔( آمین) (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

عرض مترجم
مختصر احوال مصنفین
شیخ محمد الغزالی
ڈاکٹر محمدناصر الدین البانی 
چند اہم اصطلاحات حدیث
چند مشہور ناقدین حدیث
فقہ السیرۃ ( محمد الغزالی) کی روایات کا جائزہ
حب رسول کے موضوع پر ایک حدیث
کتاب وسنت کے باہمی تعلق پر دلالت کرنے والی بعض روایات
عورت کے پردے کا ایک جزئیہ
بحیر راہب کا واقعہ
قبل بعثت لہوو لعب کی مجلسوں سے دوری
حلف الفضول
آں حضرتﷺ کی جسمانی طاقت اورنشاط
حنیفیت کے پیروکار
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
نزول وحی کی کیفیت
رشتہ داروں کو دعوت
حضرت عمار بن یاسر پر مظالم
’’غرانیق علا‘‘ کا افسانہ
غم کا سال
واقعہ طائف
مطعم بن عدی کےجوار میں
بیعت عقبہ کبریٰ
نقباء کی تعیین
ہجرت مدینہ میں قبل آں حضرت ﷺ کی دعا
غارثور میں
آں حضرتﷺ کی ہجرت کا چرچا
مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد پہلا خطبہ
آں حضرتﷺ کی حضرت علی سے مواخات
اذان کی مشروعیت
رسول اللہ ﷺ سے صحابہ کی محبت کا ایک نمونہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
شمائل نبوی
تیرا اندازی کی فضیلت
سریہ عبد اللہ بن جحش
غزوہ بدر میں میدان جنگ کی ترتیب کے سلسلے میں حضرت حباب کا مشورہ
حضرت عبید ہ بن الحارت کی شہادت
دو نوجوان صحابہ کے ہاتھوں ابو جہل کا قتل
عتبہ کی ہلاکت پر حضرت حذیفہ کی افسردگی
عبد اللہ بن ابی کی جانب سےیہود بنی قینقاع کی حمایت
غزوہ احد میں ابی بن خلف کا حشر
سعد بن الربیع کی شہادت
سریہ ابو سلمہ
بنو نضیر کی جلاوطنی
غزوہ بنی المصطلق
غزوہ بنی المصطلحق اورواقعہ افک کا زمانہ ؟
غزوہ نبی قریظہ
صلح حدیبیہ
ابوالعاص کی گرفتاری اور رہائی کا واقعہ
یہود خیبر سے معرکہ آرائی
غزوہ خیبر میں شریک خواتین کا حصہ
مہاجرین حبشہ کی واپسی
شہنشاہ کسریٰ کے نام مکتوب نبوی
ام المومنین حضرت میمونہ سے نکاح
قریش اور بنوبکر کی بدعہدی
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مکہ میں فاتحانہ داخلہ
قریش کے سامنے آں حضرتﷺ کا خطبہ
فضالہ بن عمیر کا واقعہ
غزوہ طائف
مکہ میں حضرت معاذ بن جبل کی جانشینی
منافقین کےحیلے بہانے
آں حضرت ﷺ کی قبولیت دعا کا ایک واقعہ
مسلمان کوآ ں حضرتﷺ کی تنبیہ
مسجد ضرار
قبیلہ ثقیف کی خدمت نبوی میں حاضری
اہل نجران کےنام مکتوب نبوی
وفد نجران خدمت نبوی میں
حیات نبوی کے آخری لمحات
الی الرفیق الاعلیٰ
روایات سیرت سے استفادہ ۔ محمد الغزالی کا نقطہ نظر
فقہ السیرۃ النبویۃ (بوطی) کی روایات کا جائزہ
حلیمہ سعدیہ کے گھر میں
بحیرا راہب کا واقعہ
قبل بعثت لہو ولعب کی مجلسوں سے دوری
فترہ وحی میں آں حضرتﷺکااضطراب
وحی الہٰی میں شک کامسئلہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
غم کا سال
وفات ابو طالب کے بعد کے حالات
سفر طائف
معراج نبوی تفصیلات
بیعت عقبہ
ہجرت نبوی
مدینہ میں آں حضرتﷺ کا استقبال
آثار نبوی سے برکت حاصل کرنا
مسجد نبوی کی تعمیر
میثاق مدینہ
بدر کے میدان میں
غزوہ بنو قینقاع کا سبب
غزوہ احد میں حضرت سعد بن الربیع کی شہادت
حضرت حمزہؓ کی نماز جنازہ
غزوہ ذات الرقاع
کسریٰ کے نام مکتوب نبوی
غزوہ موتہ
مکہ پر چڑھائی کرنے کا سبب
فتح مکہ کے موقع پر آں حضرتﷺ کاخطبہ
آں حضرتﷺ پر جان لیوا حملہ کی سازش
قبیلہ ثقیف کے بارے میں آں حضرتﷺ کا رویہ
غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت ابوبکر کا جذبہ انفاق
سفر تبوک کی مشقیں
غزوہ تبوک کا زمانہ
مسجد ضرار
وفد نجران کے ساتھ معاہدہ جزیہ
عدی بن حاتم کا قبول اسلام
آں حضرتﷺ کا مرض وفات
آں حضرتﷺ کی آخری تنبیہ
حیات نبوی کے آخری لمحات
قبر نبوی کی زیارت کی مشروعیت
 
Top