عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
روایات سیرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تنقیدی جائزہ
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
محمد رضی الاسلام ندوی
ناشر
دار النوادر،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Title%20Pages%20---%20Rawayate-Seerat-Ka-Tanqedi-Jaiza.jpg.html][/URL]
روایات سیرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تنقیدی جائزہ
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
محمد رضی الاسلام ندوی
ناشر
دار النوادر،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Title%20Pages%20---%20Rawayate-Seerat-Ka-Tanqedi-Jaiza.jpg.html][/URL]
تبصرہ
خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے احادیث نبوی کی تخریج وتحقیق کے میدان گراں قدر انجام دی ہیں۔ اور امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔علم حدیث کے میدان میں آپ کی تیس سالہ کا وشوں کا حاصل آپ کی کتاب ’’معجم الحدیث النبوی ‘‘ ہے جوچالیس جلدوں(اور ایک بیان کے مطابق 49 جلدوں ) پر مشتمل ہے ۔لیکن یہ اب تک طبع نہیں ہوسکی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’روایات سیرت کاتنقیدی جائزہ‘‘ محدث العصرعلامہ البانی کی عربی کتاب ’’دفاع عن الحدیث النبوی والسیرۃ فی الرد علیٰ جھالات الدکتور البوطی فی کتاب فقہ السیرۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب میں علامہ البانینے مصر کے شیخ محمد الغزالی کی کتاب ’’ فقہ السیرۃ‘‘ اور شام کے مشہور عالم دین ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی کی کتاب’’فقہ السیرۃ النبویہ ‘‘ میں وارد احادیث روایات کا تنقیدہ جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر بوطی نے اپنی اس تالیف میں احادیث وروایات سے استفادہ کے معاملے میں ٹھوکریں کھائی ہیں چنانچہ بعض صحیح احادیث کو ضعیف قرار دیا ہے اور بہت سے ایسی روایات بیان کی ہیں جو ضعیف سندوں سے مروی ہیں۔ فقہ السیرۃ کی احادیث وروایات کی تحقیق وتنقید کرتے وقت علامہ البانی کے پیش نظر اس کا دوسرا ایڈیشن تھا۔علامہ البانی نے اپنی تنقیدات میں اصطلاحات ِ حدیث کا کثرت سے استعمال کیا ہے او ر ان کی تفہیم کے لیے شروع میں ’’چند اہم اصطلاحات حدیث‘‘ کے عنوان سے اصطلاحات کی تشریح بھی کردی ہے۔سیرت نبوی کے موضوع پر ہزاروں کتابیں مختلف زبانوں میں لکھی گئی ہیں اوران کےمصنفین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کتابیں حدیث وسنت کے صحیح مآخذ اور سیرت کے صحیح واقعات کی روشنی میں تالیف کی ہیں لیکن عموماً ان کتابوں میں کچھ نہ کچھ ضعیف روایتیں ضرور درآئی ہیں۔ کتاب ہذا کے ذریعے ان کتب میں موجود روایتوں کوپہچاننے میں مدد ملے گی۔ (ان شاء اللہ ) اللہ تعالیٰ علامہ البانی کی خدمات ِ حدیث اور شیخ محمدالغزالی اور ڈاکٹر بوطی کی خدمات سیرت کو شرف ِقبولیت سے نوازے اوراس کتاب کا فائدہ عام کرے اور مترجم اور ناشر کواس کے اجر سے نوازے ۔( آمین) (م۔ا)