ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
روزہ
اخلاق کے ایوان کی تعمیر ہے روزہ۔۔۔۔اور قصرِخرافات کی تدمیر ہے روزہ
جس میں یہ ریا ہے ، نہ کو ئی مکر، نہ دھوکہ۔۔۔اس حسنِ عبادت کی یہ تصویرہے روزہ
شیطان تو انسان کا دشمن ہے پرانا۔۔۔۔شیطان کے لیے قید ہے زنجیر ہے روزہ
وہ روح کا ہو، یا کہ مرض ہووہ جسد کا۔۔۔۔ہر ایک کے مرض کے لیے اکسیر ہے روزہ
جودل کہ مچلتا ہے گناہوں پہ ہمیشہ۔۔۔۔اس دل کے لیے باعثِ تسخیر ہے روزہ
روزہ ہ سے ضیاملتی ہے قلب اور نظر کو۔۔۔۔مومن کے لیے چشمہ تنویر ہے روزہ
کافی ہے یہ روزہ کے فضائل کی ضمانت۔۔۔۔قرآن واحادیث میں تحریر ہے روزہ
جس نفس کی اصلاح کا امکان نہ ہو عاجزٓ
اس نفس کی اصلاح کی تدبیر ہے روزہ