• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم بد نصیب لوگ

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم بد نصیب لوگ​
ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة ، ولا يزكيهم ، ولهم عذاب أليم ، الذي لا يعطي شيئا إلا منه ، والمسبل إزاره ، والمنفق سلعته بالكذب
الراوي: أبو ذر الغفاري المحدث: الألباني - المصدر: صحيح النسائي - الصفحة أو الرقم: 4471

رسول اللہﷺنے فرمایا:
قیامت والےدن اللہ تعالیٰ تین قسم کے لوگوں کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھیں گے،ان کو گناہوں سے پاک نہیں کریں گے اور ان کے لیے دردناک قسم کا عذاب ہو گا۔
1۔لوگوں کو کوئی چیز دے کر اس کا احسان جتلانے والا
2۔اپنے ازاربند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا
3۔جھوٹی قسمیں اٹھا کر اپنا سامان بیچنے والا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اللہ تعالیٰ ان تین بدقسمت لوگوں کی صف میں جانے سے سب کو بچائے۔ آمین یا رب العالمین۔
جزاک اللہ اختر بھائی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا!
اتنی قیمتی نصیحت پوسٹ کرنے کا شکریہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں ان تینوں لوگوں میں فہرست میں شامل ہونے سے بچائیں! میری سب سے پہلے اپنے آپ کو، پھر دیگر بھائیوں کو نصیحت ہے کہ اس معاملے میں صرف دعا کی بجائے دوا (یعنی عمل) سے بھی کام لیا جائے۔ یعنی جو حضرات اللہ تعالیٰ کے ان سخت ناپسندیدہ کاموں کے مرتکب ہیں، وہ معاصی کو ہلکا نہ سمجھیں اور اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگنے کے ساتھ ساتھ عملاً بھی اپنی اصلاح کریں!
يا مقلب القلوب صرف قلوبنا إلى طاعتك
اے دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دیجئے!
 
Top