• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روز محشر ایک نیکی لینے اور دینے والے شخص کی بخشش

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
السلام علیکم
محترم علماء کرام سے سوال یہ ہے کہ ایک حدیث سنی ہے جس کا حوالہ معلوم نہیں ہے ۔ مفہوم یہ ہے کہ "روز حساب ایک شخص ایسا ہوگا جس کی صرف ایک نیکی اس کو جنت میں لے جا سکتی ہوگی اور اللہ رب العزت اس سے کہیں گے کہ اگر ایک نیکی کسی سے لے آئے تو اس کی بخشش ہوجائے گی، وہ سب کے پاس جائے گا سب انکار کر دیں گے ایک شخص جس کے پاس صرف ایک ہی نیکی ہوگی وہ کہے گا کہ تم مجھ سے یہ نیکی لے لو میری ایک نیکی میرے کس کام کی ہے جس شخص کو نیکی ملی ہوگی وہ خوشی خوشی اللہ رب العزت سے کہے گا کہ مجھے نیکی مل گئی ہے ، اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے کہ آج مجھ سے زیادہ سخی کون ہے میں نے تجھ کو بھی بخشا اور اس ایک نیکی والے کی بھی بخشش کرتا ہوں"

1- اس حدیث کا درجہ کیا ہے ؟
2- دارالعمل تو صرف دنیا ہے کیا روز محشر بھی کسی عمل کی سزا یا جزا ہوگی۔؟

@خضر حیات
@اسحاق سلفی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1- اس حدیث کا درجہ کیا ہے ؟
یہ روایت کہیں سے بھی باسند نہیں ملی ۔ امام قرطبی وغیرہ نے اس قسم کے ایک قصے کا ذکر کیا ہے ، لیکن ایک تو کعب الاحبار کی نسبت سے ، دوسرا وہ بھی بغیر کسی سند کے ۔
2- دارالعمل تو صرف دنیا ہے کیا روز محشر بھی کسی عمل کی سزا یا جزا ہوگی۔؟
اللہ جس کو چاہے دنیا یا آخرت میں وجہ ذکر کرکے یا بلاوجہ بخش سکتا ہے ۔
لایسئل عما یفعل و ھم یسئلون
اللہ سے کوئی نہیں پوچھ سکتا ، یہ پوچھ گچھ بندوں سے ہو گی ۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم شیخ خضرحیات صاحب
السلام علیکم
اللہ رب العزت آپ کے علم نافع میں اضافہ فرمائے ۔ جواب عنایت کرنے کا شکریہ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم شیخ خضرحیات صاحب
السلام علیکم
اللہ رب العزت آپ کے علم نافع میں اضافہ فرمائے ۔ جواب عنایت کرنے کا شکریہ۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top