• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زندیق بمقابلہ حنفی دیوبندی مقلد مفتی

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

یوٹیوب پر چند ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے، کہ ایک زندیق انجینئیر مرزا کی دیوبندی حنفی مفتی طارق مسعود سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دیوبندی حنفی مفتی طارق مسعود صاحب اور انجینیئر ایک دوسرے پر اپنے اعتراضات پر گفتگو کریں گے۔

مفتی موصوف کے معلوم طرز عمل کی بناء پر کہ وہ زندیق انجینیئر مرزا کے متعلق گفتگو میں اکثر فرقہ ناجیہ اھل السنت والجماعت، اھل الذکر، اھل الأثر، سلفی یعنی اھل الحدیث کو مطعون کرنا شروع کر دیتے ہیں، حالانکہ زندیق انجینئیر مرزا نہ اھل الحدیث ہے، اور نہ وہ خود کو اھل الحدیث باور ہی کرواتا ہے۔ اس بناء پر پیشگی ہی یہ بات بتلا دینا چاہتا ہوں، کہ مفتی موصوف دوران گفتگو یا بعد از گفتگو اپنی گفتگو کا اطلاق فرقہ ناجیہ اھل السنت والجماعت، اھل الذکر، اھل الأثر، سلفی یعنی اھل الحدیث پر کریں، تو یہ مفتی موصوف کی عادی خیانت کا مظاہرہ ہوگا۔

زندیق انجینئیر مرزا نے بھی گفتگو کے لیئے ایسے شخص کا انتخاب کیا، کہ جسے مقارن الادیان و مقارن الفقہ و مسالك کے متعلق کوئی علمی تحقیقی نہیں، سوائے اس کے کہ سنی سنائی اور اپنی بے تکی منطق اور لا تعلق مثالوں سے عوام کو ''ٹوپیاں'' پہناتے رہتے ہیں۔ متفی موصوف کے مقارن ادیان و مقارن فقہ و مسالک کے حوالہ سے ''علم'' کا یہ عالم ہے، کہ عرصہ دراز سے مسند پر بیٹھے پھلجھڑیاں جھاڑ رہے ہیں، اور ابھی کچھ عرصہ پہلے رافضی امین شھیدی سے ملاقات میں مفتی موصوف کو امین شھیدی کے بتلانے سے یہ معلوم ہوا کہ شیعہ کے کے ہاں مساجد بھی ہوتی ہیں، اس سے قبل مفتی موصوف صاحب یہ سمجھتے تھے کہ شیعہ کے ہاں صرف امام بارگاہ ہی ہوتی ہیں۔ زندیق انجینئیر نے ایسے شخص کو گفتگو کے لیئے مدعوع کیا، کہ وہ یہ کہہ سکے کہ ''مولویوں'' سے میری گفتگو ہوئی، اور ۔۔۔۔

خیر ہم دعاگو ہیں، کہ دیوبندی حنفی مفتی طارق مسعود صاحب، ایسا نہ کر آئیں، جو دیوبندی حنفی مفتی عبدالباقی نے ایک دوسرے زندیق محمد شیخ کے سامنے کیا تھا۔




نوٹ: نہ میرے انجینئیر مرزا کو زندیق کہنے پر کسی کو پریشانی لاحق ہونی چاہیئے، کہ وہ زندیق أصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جہنم کی وعید کا اطلاق کرتا ہے، اور نہ ہی دیوبندی حنفی مفتی طارق مسعود صاحب کے لئے ''ٹوپی'' کے لفظ پر پریشان ہونا چاہیئے، کیوں کہ مفتی موصوف ''مارکٹ''، ''چورن'' اور ''ٹوپی'' وغیرہ کے الفاظ سے واقف بھی ہیں، اور ان کا استعمال بھی خوب جانتے ہیں۔ اور مفتی صاحب خود بھی اس سے بھی زیادہ شدید استعارے استعمال کرتے ہیں۔
 
Last edited:

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!

بروقت و بر محل انتباہی پوسٹ۔
 
Top