حضور مسلہ یہ ہے کہ میرا قادیانیت سے تائب ہونا اشکلات نہیں بلکہ میرا مسلمان ہونے کے بعد حق سنی بریلوی مسلک قبول کرنا اشکلات ہیں
اوپر
@مبشر شاہ اور
@بشیر الدولہ صاحب کے لئے پوسٹ لکھی ہے آپ وہ دیکھیں اور سمجھیں کہ میرے اشکالات درست ہیں کہ نہیں
ہمارے نزدیک خالی کلمہ پڑھنے سے کوئی مسلمان نہیں ہوتا جب تک کہ اسکو کلمہ کے درست مفہوم کا پتا نہ ہو جیسا کہ اوپر امام بخاری رحمہ اللہ کے حوالے سے بات کی ہے اور پھر تمام سلف صالحین کا شروط لا الہ الا اللہ کے بیان کرنے کا ذکر کیا ہے
مسلمان کے نزدیک کلمہ کا مقصد مع مفہوم
ہمارے نزدیک کلمہ ایک قسم کے نظریے کا اعلان ہے جو دل سے کیا جاتا ہے اور جس میں اس کلمہ کے مفہوم کا مکمل پتا ہونا لازمی ہے
ہمارے ہاں اس کلمہ کے اندر الہ کا معنی مشکل کشا بھی ہے پس اگر اوباما یہ کلمہ پڑھے اور اسکو یہ پتا بھی ہو کہ الہ کا معنی مشکل کشا ہے تو سمجھو کہ وہ دل سے اعلان کر رہا ہے کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو مشکل کشا نہیں سمجھتا مگر اگر وہ کلمہ پڑھے اور
1-اس کو یہ دلچسپی ہی نہ ہو کہ الہ کا معنی کیا ہے تو پھر اس نے دل سے کوئی نظریہ بیان نہیں کیا ایک فارمیلٹی پوری کی ہے
2-اسنے کلمہ تو پڑھا مگر الہ کا معنی مشکل کشا کی بجائے کچھ اور کرتا ہے تو بھی اس نے اصل مطلوب نظریے کا اعلان نہیں کیا بس اسکا بھی کوئی فائدہ نہیں
انہیں چیزوں کی وضاحت کے لئے آپ سے پوچھنا چاہا تھا اگر میری کسی بات پر اعتراض ہے تو با دلائل اسکا رد کریں میں تسلیم کر لوں گا