عامر عدنان
مشہور رکن
- شمولیت
- جون 22، 2015
- پیغامات
- 924
- ری ایکشن اسکور
- 267
- پوائنٹ
- 142
* سات بھائی اور سب کے سب صحابی*
*
حافظ اکبر علی اختر علی سلفی عفا اللہ عنہ
ا===================
*الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده، أما بعد :*
محترم قارئین! آج میں آپ کو ایک ایسے صحابی کا نام بتاؤں گا جن کو لیکر وہ کل سات بھائی تھے اور سب کی سب مہاجر صحابی تھے. الحمد للہ.
ان کا نام ہے : *"نعمان بن مُقَرِّن المزنی رضی اللہ عنہ".*
دیکھیں : (تهذيب الكمال للمزي بتحقیق بشار عواد : 458/29، ت : 6448 وغیرہ)
آپ کو ملا کر آپ کل سات بھائی تھے، اس کا ثبوت صحیح مسلم کی ایک حدیث سے ملتا ہے. دیکھیں : (صحیح مسلم : 1658)
* ان سات بھائیوں کے نام درج ذیل ہیں :*
(1) نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(2) معقل بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(3) نعیم بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(4) عُقیل بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(5) سنان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(6) عبد الرحمن بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
(7) سوید بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ
دیکھیں : (المقنع لابن ملقن بتحقیق عبد اللہ الجدیع، ص: 528، النوع الثالث والأربعون وغیرہ)
ان تمام صحابہ کرام کے تراجم کتب رجال میں موجود ہیں. الحمد للہ.
*وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين.*
*️ ناشر : البلاغ اسلامک سینٹر*
07 - صفر - 1448ھ
22 - جولائی - 2026ء