• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سالگرہ منانا کیسا ہے؟

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
janab main mushabehat wali baat pr insha Allah aaon ga. pahle yeh baat saaf ho jaye kia salgirah manana bidat hai? agr hai to iski kia dalil hai?
agar bidat nahi hai, to insha allah mushabehat pr aage baat kru ga.

Sent from my CP8298_I00 using Tapatalk
آپ کے ٹائپ کر دہ ٹیکسٹ کنورژن کے بعد

"اب میں مشابہت والی بات پر انشا الله آؤں گا. پہلے یہ بات صاف ہو جائے کیا سالگرہ ماننا بدعت ہے? اگر ہے تو اسکی کیا دلیل ہے?
اگر بدعت نہیں ہے, تو انشا الله مشابہت پر آگے بات کرو گا."
 

shad_saf

رکن
شمولیت
جولائی 08، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
52
بھای میں اردو ٹائپ کر سکتا ہوں.

Sent from my CP8298_I00 using Tapatalk
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
بھائی آپ پھر اردو میں ہی ٹائپ کریں اسطرح سے پڑھنے میں آسانی ہوجاتی ہے اور بات سمجھ میں آتی ہے۔ بعض اوقات رومن انگلش میں بعینہ وہ لفظ نہیں بنتا جس کی ضرورت اردو میں درکار ہوتی ہے۔
 

shad_saf

رکن
شمولیت
جولائی 08، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
52
میرا سوال یہ تھا سالگراہ منانا بدعت کیسے؟

Sent from my CP8298_I00 using Tapatalk
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سالگرہ کے موقع پر اہل خانہ کی طرف سے کھانے، مٹھائی اور تحائف قبول کرنے کا حکم

الحمد للہ میں اپنی سالگرہ نہیں مناتی لیکن میری سالگرہ کے دن مجھے تحائف پیش کئے جاتے ہیں تو میں کیا کروں؟ کیا میں انہیں قبول کر لوں یا مسترد کر دوں؟ واضح رہے کہ اگر میں اپنی سہیلی سے تحفہ وصول نہ کروں تو وہ مجھ سے ناراض ہو جائے گی، عام طور پر میرے گھر والے بھی اس دن میں خصوصی کھانے تیار کرتے ہیں تو میں پھر کیا کروں؟ کیا میں اس کھانے میں سے کھا لوں؟ اور اس کا کیا حکم ہو گا کہ اگر میری سالگرہ کے دن کے بعد مجھے کوئی تحفہ دیا جائے؟ واضح رہے کہ وہ تحفہ خریدا ہی سالگرہ کے لیے گیا تھا اس تحفے کا کوئی اور مقصد ہی نہیں تھا، تو کیا میرے لیے اسے قبول کرنا جائز ہے؟

Published Date: 2017-10-28

الحمد للہ:

انسان کی پیدائش کے دن سالانہ جشن منانا یہ بدعت ہے اور کفار سے مشابہت ہے، اسی لیے سالگرہ منانا حرام ہے چاہے اسے عبادت کے طور پر منایا جائے یا رسم کے طور پر۔

آپ سالگرہ نہ منا کر اچھا کرتی ہیں، ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو اس پر بہترین اجر عطا فرمائے۔

اگر آپ کے گھر والے سالگرہ مناتے ہیں تو آپ کے ذمہ دو کام ہیں:

1- انہیں نصیحت کریں، اور بتلائیں کہ یہ کام ہمارے دین میں جائز نہیں ہے۔

2- آپ سالگرہ کی تقریب میں شرکت مت کریں، اور کسی بھی ایسے کام سے بچیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ ان کے اس اقدام پر راضی ہیں اور اسے صحیح سمجھتی ہیں۔

ان دو کاموں کی وجہ سے آپ کو سالگرہ کی مناسبت سے پیش کئے جانے والے تحائف ، کھانے اور مٹھائیوں کا حکم سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تو بنیادی حکم یہی ہے کہ جو بھی تحائف سالگرہ کی مناسبت سے آپ کو پیش کئے جائیں چاہے وہ سالگرہ کے دن ہوں یا بعد میں انہیں قبول مت کریں؛ کیونکہ اگر آپ یہ تحفہ قبول کرتی ہیں تو یہ آپ کی طرف سے سالگرہ منانے کا اقرار ہو گا اور آئندہ منانے کیلیے حوصلہ افزائی ہو گی، اس لیے اچھے طریقے سے تحفہ قبول کرنے سے معذرت کر لیں، لیکن اگر آپ کو اپنی سہیلی کے ساتھ تعلقات کے منقطع ہونے کا خدشہ ہو تو پھر آپ انہیں بتلا دیں کہ میں آپ کا تحفہ بطور دوست قبول کر رہی ہوں ، سالگرہ کی بدعت کی وجہ سے نہیں! نیز انہیں سمجھا بھی دیں کہ آئندہ سالگرہ کا تحفہ قبول نہیں کروں گی، اس انداز سے ممکن ہے کہ وہ سالگرہ مت منائیں۔

اسی طرح جو اس خاص مناسبت سے کھانا اور مٹھائی وغیرہ پیش کی جائیں ان کے لینے سے گریز کریں کیونکہ ان کو لینے کا معنی اس سالگیرہ کو منانے کے زمرے میں آتا ہے اور نہ لینے کا مطلب اس بدعت کا واضح انکار ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ اقدام ان کو اس فعل شنیع سے روکنے کاسبب بنے۔

مزید کیلیے آپ سوال نمبر: (9485) ، (90026) ، (26804) اور (89693) کا جواب ملاحظہ کریں۔

واللہ اعلم.

اسلام سوال و جواب

https://islamqa.info/ur/146449
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم عامربھائی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

محترم اگر اصول یہی ہے کہ غیر مسلموں کی کوئی بھی رسم چاہے اس کا تعلق مذہب سے ہو یا کلچر سے اس کو اختیار کرنا بدعت ہے تو کسی بھی خوشی کے موقع پر کیک کا استعمال ہی بدعت ہوگا اس کا مسلمانوں کا شعار کس طرح ثابت کریں گے ۔
اس فورم میں یہ بحث کافی تھریڈ میں ہوچکی ہے کہ سالگرہ منانا بدعت ہے ۔ میں اس سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں ۔ سالگرہ کو اس میں شامل دوسری خرافات کی وجہ سے تو ناجائز کہا جاسکتا ہے لیکن بدعت نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ بدعت دین میں نئی بات ہے جو ثواب سمجھ کر کی جائے ۔ میری عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہم مذہب اور ثقافت کو مکس کیوں کرتے ہیں ۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
ایک پرانا تھریڈ تازہ کرنے کی پیشگی معذرت لیکن ایک طالبعلم کی حیثیت سے یہاں ایک سوال پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ سالگرہ کے موقع پر دیا گیا "کیک" کیا غیر الله کے "نام" پہ دیا گیا تو شمار نہیں ہوگا؟
@خضر حیات بھائی
@عمر اثری بھائی
@محمد عامر یونس بھائی
 

abdulrehmanshaikh93

مبتدی
شمولیت
نومبر 20، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
28
اسلام علیکم
محترم @نسیم احمد صاحب نے جو باتیں کہی ہیں وہ کافی مضبوت بات ہیں ، اور انکی باتوں کا جواب اب تک کسی نے نہی دیا ہے، اہل علم سے گزارش ہے کے اس توپک کو ایک انجام تک پہچاے ،تاکے پڑھنے والوں کو پڑھ کر سمج آجاے کے کس کی بات صحیح ہے،
 
Top