• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب سے افضل وقت جب لوگ کہیں یہ اس کا وقت نہیں۔

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
579
ری ایکشن اسکور
1,658
پوائنٹ
186
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟؟
The Messenger of Allah(sal Allahu alaihi wasallam) said: " Jihad will always feel sweet and beautiful as long as rain still falls from the sky. Yet there will come upon mankind an era, when at that time, the people who understand the Quran ( scholars) from amongst them say, 'This era is not the time of Jihad.' Whoever encounters those days, then let him know that those are the best times for Jihad." The Companions asked: "O Messenger of Allah (sal Allahu alaihi wa sallam),will anyone really say that?" He (sal Allahu alaihi wa sallam) replied: "Yes, he upon whom is the curse of Allah, His Angels, and all of mankind." [ Ibn Asakir transmitted it in "Mashari-ul-Ashwaq" by Ibn Nuhaas, vol. 1, p. 110] It was astonishing to the Sahabah (radi Allahu anhum) of the Messenger
of Allah (sal Allahu alaihi wa sallam) that a time could actually come when Muslims would question the validity of Jihad. Scarier still is that this hadith predicts the scholars of the Ummah denying the validity of
Jihad in their time

انگریزی کے لئے معذرت چاہتا ہوں
جزاکم اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,006
ری ایکشن اسکور
9,809
پوائنٹ
773
درج بالا حدیث ابن عساکر کے حوالہ سے نقل کی گئی ہے اور ابن عساکر کی کی کتاب میں یہ روایت درج ذیل سند متن کے ساتھ ہے:

امام ابن عساكر رحمه الله (المتوفى571)نے کہا:
أخبرنا أبو الحسن الشافعي وأبو الحسن بن دريد قالا أنا نصر بن إبراهيم زاد الشافعي وأبو محمد بن فضيل قالا أنا أبو الحسن بن عوف أنا أبو علي بن منير أنا أبو بكر محمد بن خريم نا هشام بن عمار نا أبي عمار بن نصير بن ميسرة بن أبان الظفري نا عباد بن كثير عن يزيد الرقاشي عن أنس بن مالك عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يزال الجهاد حلوا خضرا ما امطرت السماء وأنبتت الأرض وسينشو نشو من قبل المشرق يقولون لا جهاد ولا رباط أولئك هم وقود النار بل رباط يوم في سبيل الله خير من عتق ألف رقبة ومن صدقة أهل الأرض جميعا [تاريخ دمشق لابن عساكر: 43/ 347]۔

یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے ۔اس میں بہت ساری علتیں ہیں۔
اس کی سند مین موجود یزید رقاشی اور عباد بن کثیر دونوں سخت ضعیف ہیں۔

یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی منقول ہے۔چنانچہ:

أبو عمرو الداني (المتوفى 444)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الطَّلْحِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ،(؟) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَزَالُ الْجِهَادُ حُلْوًا أَخْضَرَ مَا قَطَرَ الْقَطْرُ مِنَ السَّمَاءِ , وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَقُولُ فِيهِ قُرَّاءٌ مِنْهُمْ: لَيْسَ هَذَا زَمَانَ جِهَادٍ , فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ فَنِعْمَ زَمَانُ الْجِهَادِ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَاحِدٌ يَقُولُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ , مَنْ عَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ»[السنن الواردة في الفتن للداني 3/ 751]۔

لیکن یہ سند مرسل ہے ۔
زید بن اسلم صحابی نہیں ہیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کررہے ہیں۔
نیز اس میں موجود عبدالرحمن بن زید کے ضعیف ہونے پر تمام ناقدین کا اتفاق ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس میں بہت ساری علتیں ہیں۔
 
Top