سجدہ تلاوت کی ایک مخصوص دعاء نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے سکھائی ہے :
اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ
جامع ترمذی ابواب الجمعۃ باب یقول فی سجود القرآن حــ ۵۷۹ , ابواب الدعوات باب مایقول فی سجود القرآن حــ ۳۴۲۴
لہذا یہی دعاء پڑھی جائے
یاد رہے کہ سجدہ تلاوت کی مشہور دعاء " سجد وجهي للذي ...... الخ " ثابت نہیں ۔ صحیح مسلم میں بھی یہ روایت موجود ہے مگر ایک راوی کا وہم ہے اس نے اسے سجدہ تلاوت کی دعاء بنا دیا ہے غلطی سے حالانکہ یہ عام سجدے کی دعاء ہے ۔ سجدہ تلاوت کی معتبر دعاء وہی ہے جو میں نے جامع ترمذی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔