• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سحری کھانا مستحب ہے واجب نہیں ہے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
لأن النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه واصلوا ولم يذكروا السحور.
کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے پے درپے روزے رکھے اور ان میں سحری کا ذکر نہیں ہے۔


حدیث نمبر: 1922
حدثنا موسى بن إسماعيل،‏‏‏‏ حدثنا جويرية،‏‏‏‏ عن نافع،‏‏‏‏ عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم واصل فواصل الناس فشق عليهم،‏‏‏‏ فنهاهم‏.‏ قالوا إنك تواصل‏.‏ قال ‏"‏ لست كهيئتكم،‏‏‏‏ إني أظل أطعم وأسقى ‏"‏‏.

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”صوم وصال“ رکھا تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی رکھا لیکن صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے دشواری ہو گئی۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا، صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس پر عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صوم وصال رکھتے ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں تو برابر کھلایا اور پلایا جاتا ہوں۔


حدیث نمبر: 1923
حدثنا آدم بن أبي إياس،‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ حدثنا عبد العزيز بن صهيب،‏‏‏‏ قال سمعت أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ تسحروا فإن في السحور بركة ‏"‏‏.‏

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔

صحیح بخاری
کتاب الصیام
 

منصور

مبتدی
شمولیت
جولائی 21، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
0
آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان سحری کرنا ختم کردیں آپ حضرات ہر اس کام کے پیچھے کیوں پڑ ے ہوئے ہیں کہ جس کام سے دین کا شعا ر ظاہر ہوتا ہو اور دین کی شان نظر آتی ہے
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان سحری کرنا ختم کردیں
ہم نہیں چاہتے پر اگر آپ خوشی سےسحری کھائے بغیر روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر شوق سے رکھیئے۔بلکہ ہمیں تو اس پر بہت خوشی ہوگی۔اور اس وجہ سے تھریڈ کاعنوان بھی یہ لگایا گیا ہے کہ سحری کھانا مستحب امر ہے۔ واجب نہیں۔اگر آپ مستحب کو چھوڑ بھی دیتے ہیں تو پھر ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ آپ گناہگار نہیں ہونگے۔ ان شاءاللہ لیکن اگر آپ ہر کسی پر سحری کھانا واجب گردانتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ جو سحری نہ کھائے اس کا روزہ ہی نہیں تو پھر ہم آپ کی اس سوچ سے مخالفت کرتے ہیں۔
آپ حضرات ہر اس کام کے پیچھے کیوں پڑ ے ہوئے ہیں کہ جس کام سے دین کا شعا ر ظاہر ہوتا ہو اور دین کی شان نظر آتی ہے
دین کے شعار کےلیے ضروری نہیں ہوتا کہ ہر دینی حکم کو واجب ہی قرار دے دیا جائے۔مجھے معلوم ہے یہاں پیٹ کا مسئلہ ہے ناں۔اور پیٹ کی وجہ سے دین کے شعار یاد آرہے ہیں۔ہم نے تو وہ بیان کیا ہے جو فرمان نبوتﷺ سے واضح ہورہا ہے۔باقی اب آپ کی مرضی اس کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔پہنچانا ہمارا فرض تھا۔ پہنچا دیا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان سحری کرنا ختم کردیں
لا حول ولا قوۃ الا باللہ!

کسی شے کا حکم بتانا کہ وہ فرض نہیں سنت ہے، سے یہ کہاں سے ثابت ہوگیا کہ اس کو کنڈم کیا جا رہا ہے؟؟!!

اگر آپ کے نزدیک یہی اصول ہے تو بتائیے کہ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنا فرض ہے یا سنت؟؟!! اگر آپ سنت کہیں گے تو آپ کے اصولوں کے مطابق یہ ثابت ہوگا کہ آپ اس کی حیثیت ختم کرنا چاہ رہے ہیں!!!

چلیں آپ ہی بتا دیجئے کہ آپ کے نزدیک سحری کھانا فرض ہے یا سنت؟؟؟ اگر آپ کے نزدیک بھی سنت ہی ہے تو کیا یہ اعتراض برائے اعتراض نہیں؟؟؟

البتہ اگر آپ کے نزدیک سحری کھانا فرض ہے تو ازراہ کرم اس کی دلیل پیش کیجئے!

آپ حضرات ہر اس کام کے پیچھے کیوں پڑ ے ہوئے ہیں کہ جس کام سے دین کا شعا ر ظاہر ہوتا ہو اور دین کی شان نظر آتی ہے۔
میرے بھائی! یہ صحیح بخاری کے ایک باب اور اس کے تحت موجود احادیث مبارکہ اور ان کا سادہ ترجمہ ہے، (جس میں پوسٹ کرنے والے بھائی نے اپنی طرف سے کچھ اضافہ نہیں کیا۔) جس پر آپ کا یہ تبصرہ نہایت افسوس ناک ہے۔

لگتا ہے کہ آپ مخالفت برائے مخالفت اور تنقید برائے تنقید کیلئے فورم پر تشریف لائے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اب سحری کھانے نہ کھانے پر بحث ہو گی کیا؟استغفراللہ اتنا اختلاف؟؟؟
گڈ مسلم صاحب نے صحیح کہا ہے
ہم نہیں چاہتے پر اگر آپ خوشی سےسحری کھائے بغیر روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر شوق سے رکھیئے۔بلکہ ہمیں تو اس پر بہت خوشی ہوگی۔
لہذا سحری کھاؤ مزے کرو،کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے۔میں تو سحری کھاتا ہوں اللہ کے فضل سے۔ویسے سحری میں کیا کیا چیزیں کھانی چاہیے ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے۔سحری میں لسی (نمکین نہیں میٹھی) پینے کا تو مزہ ہی اور ہے کیوں کلیم حیدر؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ایک چیز ہوتی ہے مارننگ سِکنس، جس میں صبح اُٹھ کر کچھ کھایا پیا نہیں جاتا۔ جیسے آج کل کے بہت سے بچے اسکول کالج جانے کے لئے تیار ہوتے ہیں تو وہ والدین کے بے حد اصرار کے باوجود ناشتہ نہیں ”کھا“ سکتے اور عموماً بھوکے ہی اسکول کالج چلے جاتے ہیں۔ اور وہاں ہی کچھ نہ کچھ کھا پی لیتے ہیں۔
یہ احقر بھی برسہا برس تک اسی مارننگ سکنس کا شکار رہا۔ عام دنوں میں تو گذارا ہوجاتا لیکن رمضان المبارک میں ”سحری کھانا“ تقریباً ناممکن سا ہوگیا تھا۔ لہٰذا کوئی چار پانچ برس تک ”بغیر سحری“ کے روزہ رکھتا رہا۔ بس اختتام سحر کے وقت سے دس پندرہ منٹ قبل اٹھتا، ایک دو گلاس پانی پی لیتا۔ گھر میں ہوتا تو گھر والے چند چمچ کوئی میٹھا زبردستی کھلا دیتے۔ اگر گھر سے باہر ہوتا (جو اکثر ہوتا) تو ایک آدھ سیب یا کوئی اور پھل کھا لیتا۔ اور بغیر ”سحری“ کے مزے سے روزہ رکھ لیتا۔ واضح رہے کہ ہمارے ہاں پراٹھا، انڈہ، سالن، پھینی، لسی اور چائے وغیرہ کے مجموعہ کو "سحری" کہا جاتا ہے اس سے کم کو نہیں (ابتسامہ)
 
Top