• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سسٹر اسلام کی ڈیفینڈر کے لیے دعا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سسٹر، پاکستان میں آجکل سنا ھے کہ کسی کو معمولی بخار بھی ہو جائے تو پرائیوٹ میں ڈاکٹر صاحبان نے کاروبارہ پیشہ بنا لیا ھے، مختلف قسم کے ٹیسٹ اپنے ہی کلینک میں کرائے جاتے ہیں اور پھر اس کے بعد دوا تجویز ہوتی ھے جس پر انجکشن کے ساتھ گلوکوز کی بوتل بھی اب اس کا حصہ ھے جسے ختم ہونے میں ایک طویل وقت لگتا ھے اور ڈاکٹر صاحبان کی اچھی کمائی ہو جاتی ھے۔

ہمارے یہاں تو بچہ ہو یا بڑا انجکشن کا تو دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔ دوا پر بھی ایسا ھے کہ ٣ دن تک کوئی اینٹی بائیوٹک استعمال کے لئے نہیں دی جاتی، بس پیٹنٹ سیرپ ملتا ھے اسے پیئیں۔ ٣ دن تک اگر مسئلہ وہیں پر ھے تو پھر دوائی دی جاتی ھے اور وہ بھی اتنی کہ دو دن میں ختم ہو جائے آگے نہ بانٹی جائے۔ ٣ دن کا مسئلہ یہ ھے کہ جسم میں کسی بھی بیماری کا ہونا اسے جسم سے خارج ہونا ضروری ھے نہ کہ روکنا ورنہ نقصان کے خطرات ہیں۔

گرمیوں میں اگر پسینہ آتا ھے تو اسے روکنا نہیں چاہئے اور جب باہر سے جاب پر جاتے وقت یا گھر آتے وقت پسینہ آتا ھے تو اسے سوکھنے سے پہلے پنکھے کے سامنے نہیں آنا چاہئے۔ پھر پسینہ جب نکلتا ھے تو جسم سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں جو ضروری ھے مگر اس پر جسم سے نمکیات کی کمی بھی واقع ہوتی ھے جس کے لئے نمکن سکنجوئین پیننی چاہئے جو جس میں پانی اور نمکیات کی کمی ہو پورا کرتی ھے۔ اگر کوئی نمکین نہیں پی سکتا تو نمک کے ساتھ چینی بھی ڈال لیں۔ ترکیب! ٹھنڈا پانی میں لیموں نچوڑ لیں اور پھر نمک یا نمک کے ساتھ چینی حسب ذائقہ پھر اسے چمچ سے مکس کر کے پی لیں۔

صندل یا دوسرے شربت کی بوتلیں تیار ملتی ہیں اسے گھر میں ضرور رکھیں گرمیوں میں دوپہر کو شربت بنا کر خود بھی پیئیں اور بچوں کو تو سکول سے آتے ضرور پلائیں۔
دہی کی کچی لسی یا دودھ دھی کی لسی گرمیوں میں ضرور پیئیں۔ ایک بات کا خیال رہے کہ لسی پیتے ہی نیند آنی شروع ہو جاتی ھے اس لئے اسے اس وقت پیا جائے جب کسی جاب پر نہ ہوں۔

اب سسٹر کو بخار ھے تو یہ چیزیں اس میں استعمال نہ کریں اس وقت ڈاکٹری نسخہ کے مطابق عمل کریں، یہ بعد میں۔ مجھے لگتا ھے آپکو لو لگ گئی ھے بہت زیادہ ٹمپریچر سے ایک دم ٹھنڈی جگہ پر آنے سے یا استعمال کرنے سے۔

والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
خاکسی مدبر اس طرح استعمال فرمائیں
ایک لیٹر پانی کو ابال لیں اور پھر اس میں ایک چمچہ خاکسی مدبر ڈال دیں پھر یہ پانی وقفے وقفے سے پئیں
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
اللہ کریم آپ کو صحت کاملہ عطا کرے اور آپ اپنے امور پھر سے انجام دینا

شروع کریں ۔ آمین یا رب ۔

(آپ خوش قسمت ھیں کہ دیسی ولائتی نسخے آپ کو بلا معاوضہ دیے جا رھے ھیں اور ساتھ ھی ڈاکٹروں پر تبصرہ بھی مل گیا۔)
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اذھب الباس رب الناس و اشف انت شافی لا شفاء الا شفاءُک شفاء لا یغادر سقما
اللہ بہن کو شفاء کاملہ آجلہ عطا فرمائے. لا باس طھورا ان شاء اللہ
 
Top