• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودیہ عرب کے خلاف سازش

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
ویسے یہ کفالت کے نام پر غلامی کا سسٹم کس شرعی قاعدے کی رو سے لاگو ہے ؟؟

عربی عجمی کی وہی پرانی تقسیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر کوئی نہیں بولتا ۔

وجہ؟؟ وجہ خدائے وآحد ہی بہتر جانتا ہے۔

والسلام
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
سازش کیا ہونی ہے میرے بھولے بھائیو ! میرے چچا خود وہاں ہوتے ہیں ، ابا جی کو فون کیا کہ پریشان ہوں ، کیا پریشانی ہے بھائی؟ پریشانی یہ ہے کہ سعودی حکومت نے ایک کفیل کے ماتحت دو سعودی رکھنے کا قانون بنا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کفیل نے ان سعودیوں کا بندوبست بھی ہم غیر ملکیوں کے پیسوں سے کرنا ہو گا ! تو سوچتے ہیں گھر کیا بھیجا کریں گے ؟؟؟؟

لیکن دیکھ لیں اپنے ہاں کتنے علماء ہیں جنہوں نے ادھر جلوس نکالے تھے سعودی خلافت کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کلمہ حق کہنے کے لیے تیار ہیں؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر میں لڑکا/ لڑکی لکھ کر معلومات فراہم کروں گا تو شائد آپ کو یا کسی کو سمجھنے میں مشکل ہو اس لئے میں صرف لڑکا لکھتا ہوں اس پر جو معلومات ہو گی وہی لڑکی پر ہو گی جسے سمجھنے میں آپکو آسانی ہو گی۔

١- لڑکا پاکستان سے ہوں یا سعودی عرب میں پاکستانی ان کے پاس یو۔ کے کا سٹوڈنٹ ویزہ ھے۔
اور وہ یو۔ کے میں کسی پاکستانی نژاد برٹش پاسپورٹ ہولڈ لڑکی یا برٹش انگلش لڑکی سے یہاں شادی کرتا ھے،
اس پر جو دونوں سے اولاد ہو گی اسے برٹش پاسپورٹ ملے گا۔
لڑکا اگر چاہے تو اس اولاد کا پاکستانی پاسپورٹ بھی بنوا سکتا ھے اس پر یو۔ کے جوازات سے کسی انٹری کی ضرورت نہیں کیونکہ بچہ کا یو۔ کے پاسپورٹ بن گیا ھے،
اگر انہوں نے پاکستان جانا ہو تو بچہ ساتھ لے کر جا سکتے ہیں اس پر پاکستانی نژاد برٹش بیوی کا اگر پاکستانی پاسپورٹ بھی بنا ہوا ھے تو درست ورنہ اس کے برٹش پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ لینا پڑے گا۔
اور اگر بچہ کا پاکستانی پاسپورٹ نہیں بنوایا تو بچہ کے برٹش پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ لینا پڑے گا۔

٢۔ پاکستانی لڑکا جس کے پس سٹوڈنٹ ویزہ ھے وہ یو۔ کے اپنی پاکستانی بیوی کو بلوا سکتا ھے، اس پر یہاں جو بچہ پیدا ہو گا اس کا برتھ سرٹیفیکیٹ لوکل رجسٹرار آفس سے بنے گا اور پھر اس کا پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے ساتھ ہی نادرا کا ب فارم اور پاکستانی سیٹیزن کا ایک فارم بھی جمع کروانا پڑتا ھے۔ بچہ کا پاکستانی پاسپورٹ ملنے کے بعد جوازات کو فون کر کے بتانا ھے تو وہ آپکے گھر پر فارم بھیج دیں گے اور فارم کو فل کیسے کرنا ھے اس پر بھی ایک کتابچہ ہو گا۔ اگر کسی کو انگلش نہیں آتی تو آپ جو زبان جانتے ہیں کتابچہ اسی زبان کا آپکو بھیجیں گے۔ یہ فارم فل کریں اور بچہ کے پاسپورٹ کے ساتھ ویزہ فیس کا چیک انہیں رجسٹری کروا کے بھیج دیں۔ ٣ ہفتوں کے اندر آپ کو بچہ کے پاسپورٹ پر اتنا ہی ویزہ لگا کے بھیج دیں گے جتنا آپ طالب علم کا ویزہ ھے۔

٣- لڑکا پاکستانی اور اس کے پاس سٹوڈنٹ ویزہ وہ یہاں اگر کسی یورپئین لڑکی سے شادی کرتا ھے ان سے جو اولاد پیدا ہو گی اس پر بچہ کا یورپئین جس ملک سے لڑکی ھے اسی ملک کا پاسپورٹ بنے گا اور اس پر یو۔ کے کی کسی اپروول کی ضرورت نہیں انہیں یہاں قیام کی اجازت ھے، اور اگر پاکستانی لڑکا چاہے تو اپنے بچہ کا پاکستانی پاسپورٹ بھی بنوا سکتا ھے۔

یہاں پر آپکی معلومات مکمل ہوئی اب اس میں چاہے سعودی نیشنل لڑکا/ لڑکی ہو یا پاکستانی نیشنل لڑکا/ لڑکی۔
================

کچھ مزید معلومات جو شائد بعد میں کسی کے ذہن میں آئے اس پر نیچے معلومات فراہم کرتا ہوں۔

١- پاکستانی سٹوڈنٹ اگر انگلینڈ میں پاکستانی نژاد برٹش پاسپورٹ ہولڈر سے شادی کرتا ھے تو بچہ کو برٹش پاسپورٹ ملے گا مگر پاکستانی سٹوڈنٹ جو اس لڑکی کا خاوند ھے اس کا سٹوڈنٹ ویزہ ختم ہونے پر یا تعلیم مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان جانا پڑے گا جس پر اسے پاکستان جا کر وہاں برٹش ایمبیسی سے فیملی ویزہ حاصل کرنا پڑے گا۔ یہاں اسے کسی قسم کی کوئی سیٹلمینٹ نہیں ملے گی۔

٢- پاکستانی سٹوڈنٹ اگر انگلینڈ میں یورپئین لڑکی سے شادی کرتا ھے تو بچہ کو یورپئین پاسپورٹ ملے گا مگر پاکستانی سٹوڈنٹ جو اس لڑکی کا خاوند ھے اس کا سٹوڈنٹ ویزہ ختم ہونے پر یا تعلیم مکمل ہونے کے اسے پاکستان نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہیں اسے سیٹلمنٹ ملے گی۔

================

ورکنگ ویزہ پر پاکستانی کو جہاں کا ورک پرمنٹ ھے وہیں ایک سال تک کام ہر حال میں کرنا ھے اس کے بعد وہ چاہے تو کہیں اور کام کر سکتا ھے اپنی پسند کی اس پر اس کا ورک پرمنٹ ٹرانسفر ہو جائے گا۔ اسطرح اسے چار سال یہاں نکالنے ہیں جونہی ٤ سال ہوئے وہ انڈیفینیٹ (تا حیات ویزہ) اپلائی کر سکتا ھے اس کے ایک سال بعد وہ سیٹیزن شپ اپلائی کر سکتا ھے جس کے ملتے ہی اسے یو۔ کے کا پاسپورٹ مل جاتا ھے۔

اگر مزید کچھ پوچھنا ہو تو ہیسیٹیٹ نہیں ہونا۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
لیکن دیکھ لیں اپنے ہاں کتنے علماء ہیں جنہوں نے ادھر جلوس نکالے تھے سعودی خلافت کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کلمہ حق کہنے کے لیے تیار ہیں؟؟؟
سعودی بادشاہت کے لئے۔۔۔
اسی بات کا تو غم ہے بھائی ہمیں۔۔۔
پندرہ بندے جن کے پاس دورائفلز ہوں گلی پر قبضہ نہیں کرسکتے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمینی حقائق بہت تلخ ہیں سب اپنے وطن کا سوچتے ہیں۔۔۔ اپنی قوم کا سوچتے ہیں۔۔۔
ہم ہی بےوقوف ہیں جو سندھی، پنجابی، پٹھان بلوچی، مہاجر بن کر کسی کو نہیں بلکہ خود کو۔۔۔
اور اپنی آنے والی نسلوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔۔۔
خلافت کے بعد کے جو بھی نظام رائج ہوا وہاں پر بلواسطہ نہ سہی مگر بلاواسطہ طاغوتی نظام ہی ہے۔۔۔
اسلام میں مسلمان کے حقوق مساوی ہیں۔۔۔ یوٹیوب پرایک فلم ہے ہسٹری آف اسلام اس کو دیکھیں سات منٹ سے آٹھ منٹ کا دورانیہ دیکھیں کہاں کہاں سے قافلے آتے تھے تجارت کے سلسلے میں۔۔۔ لیکن خلافت کے بعد جو سرمایہ داری نظام جاری ہوا اس کی ٹمٹماہٹ توسیع کے نام پر دیکھیں کس بات کی توسیع ایک بڑے رقبے پر صرف ہوٹل بن رہے ہیں کس کے؟؟؟ سرمایہ داروں کے بات یہ ہی ہے پاکستان میں جمہوری نظام طاغوت اور جو دورائفلوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا سوچئے!
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ!۔
جس میں حیاء نہیں پھر وہ جوچاہے کرے۔۔۔ واللہ اعلم

تو جب خلافت کا نظام ہی نہیں تو پھر جو بھی نظام چاہو اپنا لو۔۔۔

مثال خوارج کی دیتے ہیں جب قرآن پڑھتے ہیں تو حلق سے نیچے نہیں اترتا۔۔۔
اور عملی طور پر دیکھا جائے تو۔۔۔۔۔ قرآن تو کیا حدیث بھی حلق سے نیچے نہیں اترتی کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہے کہ جسم کے کسی حصے کو چوٹ لگے گی تو تکلیف پورے بدن کوہوگی۔۔۔ برما جل گیا۔۔۔ شام جل رہا ہے۔۔۔ فلسطین کئی دھائیوں سے جل رہا ہے۔۔۔ بس جل ہی رہا ہے۔۔۔ اور بس جلتا ہی رہے گا۔۔۔ اپنے نظام چلنا چاہئے باقی۔۔۔ اللہ اللہ خیر سلا۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
اگر مزید کچھ پوچھنا ہو تو ہیسیٹیٹ نہیں ہونا۔
والسلام
مجھے برطانیہ کا پاسپورٹ لینا ہے۔۔۔
اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔۔۔
مسلمان کی اتنی عزت نہیں جتنی اس پاسپورٹ کی ہے۔۔۔
ایک دوست برطانیہ سے آیا وہ رینٹ آکار چلا رہا تھا۔۔۔
اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔۔۔ اوباش نوجوان رگڑ کر فرار ہوگئے۔۔۔
اس نے ایمبسی کے نمبر پر کال کی ٹھیک دومنٹ بعد پھر کال اس کے موبائل پر آئی۔۔۔
اور دس منٹ بعد دو پولیس کی گاڑیاں۔۔۔
اگر یہ کام کسی پاکستانی پاسپورٹ والے کے ساتھ ہوجائے تو گھنٹوں پولیس کا انتظار کرنا پڑتاہے۔۔۔
اور الٹا کیس تھونپ دیا جاتا ہے۔۔۔ چاہے غلطی مواطن کی ہو۔۔۔ اس لئے آپ سے عرض کی کہ کوئی۔۔۔
صورت نکل سکتی ہے ہمارے لئے بھی۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

برطانوی پاسپورٹ کے لئے کوئی بیک ڈور نہیں، قانونی طریقہ سے پہلے یہاں سے انڈیفینیٹ ملتی ھے پھر سیٹیزن شپ کے دوسرے دن پاسپورٹ۔

شارٹ کٹ راستہ لیگل ایک ہی ھے، آنلائن پر کسی برٹش انگلش سے دوستی کریں اگر وہ شادی پر راضی ہو جائے تو شادی کا ویزہ ایک سال کا پھر اس کے ختم ہوتے انڈیفینیٹ لیور اور شادی شدہ جس تاریخ کو انگلینڈ کے کسی ائرپورٹ پر اترے گا اس انٹری تاریخ سے ٣ سال بنتے ہیں انہیں سیٹیزن شپ جمع کروانے کے لئے انہیں یہ رعایت ھے۔

بھائی یہاں جس بھی محکمہ میںآ چلے جائیں اپنی باری آنے پر جب آپ کاؤنٹر پر ایڈوائزر کے سامنے بیٹھیں گے تو آپکو انگلش بولنی نہیں آتی اس پر وہ آپسے پوچھے گا کہ کونسی زبان آپ بول سکتے ہیں اگر آپ یہ بھی نہیں بتا سکتے تو پھر وہ ایک بڑا پیپر آپکے سامنے رکھے گا اس پر ہر زبان میں "خوش آمدید" لکھا ہو گا آپ اسے اپنی زبان میں خوش آمدید پر انگلی رکھ کے بتائیں گے، وہ وہیں انٹرپریٹر سے لائن ملائے گا اور اس پر آپ چاہیں تو سپیکر آن کر دیں یا رسیور کا تبادلہ کریں، آپ اپنی ساری بات انٹرپریٹر کے ذریعے اسے بتائیں گے اور اس پر جو بھی سوال جواب ہونگے سب اسی طرح حل ہونگے، سارا معاملہ ختم آپ کو ایک پیسہ بھی نہیں دینا اس انٹرپریٹر کی فیس وہی ادارہ دے گا جہاں آپ کو اپنے کام کے لئے گئے تھے۔ کیوں ھے نا ہر ملک کے باشندے کو یہاں سہولت۔

والسلام
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
ویسے یہ کفالت کے نام پر غلامی کا سسٹم کس شرعی قاعدے کی رو سے لاگو ہے ؟؟
عربی عجمی کی وہی پرانی تقسیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر کوئی نہیں بولتا ۔
وجہ؟؟ وجہ خدائے وآحد ہی بہتر جانتا ہے۔
والسلام
السلام علیکم،
مفادات۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ عرصہ قبل ایک شیخ صاحب سے یہی معاملہ سمجھنے کی کوشش کی توانہوں نے انکشاف کیا’’یہ کوئی نیا نظام نہیں ہے، عباسیوں کے دور میں بھی اس کی مثال ملتی ہے‘‘
افسوس، قرون ثلاثہ سے راہنمائی لینے والے اپنی ضرورت کے لیے عباسیوں تک جا پہنچے۔
والسلام علیکم
 
Top