سعودی عرب میں تقریبا
پچیس کے قریب جامعات ہیں جو حکومت کے زیر انتظام ہیں ۔
جن میں سے دینی تعلیم کےحوالے سے تین مشہور ہیں
الجامعۃ الإسلامیۃ بالمدینۃ المنورۃ
جامعۃ أم القری بمکۃ المکرمۃ
جامعۃ الإمام محمد بن سعود الإسلامیۃ بالریاض
جامعۃ إسلامیۃ دینی تعلیم کے لیے خاص ہےاور اس میں زیادہ تعداد غیر سعودی طلباءکی ہے اسی طرح اس میں طالبات کے لیے انتظام نہیں ہے ۔
دوسری دو جامعات میں دینی اور دنیاوی دونوں طرح کے شعبہ جات ہیں اور اسی طرح اس میں طلباء و طلبات دونوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔
جامعہ اسلامیۃ کا مختصر تعارف :
نام : الجامعۃ الإسلامیۃ ۔ پاکستان میں اکثر لوگ اس کو مدینہ یونیورسٹی کہتےہیں ۔ لیکن اس کا صحیح نام الجامعۃ الإسلامیۃ ہی ہے ۔
جامعہ کے کلیات :
جامعہ میں فی الوقت پانچ کلیات ہیں :
کلیۃ القرآن الکریم والدراسات الإسلامیۃ
کلیۃ الحدیث الشریف والدراسات الإسلامیۃ
کلیۃ الشریعۃ
کلیۃ الدعوۃ و أصول الدین
کلیۃ اللغۃ العربیۃ
جامعۃ کے تحت معاہد :
معہد اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین بہا
المعہد الثانوی
المعہد المتوسط
دار الحدیث المدنیۃ
دار الحدیث المکیۃ
بناء الجامعۃ :
جامعۃ إسلامیہ میں ہر کلیۃ کی الگ عمارت ہے اور طلباء کے رہنے کے لیے ١٦ وحدات ( رہائشی عمارتیں ) اور گیار ہ عمادے ہیں جن میں سے تین معروف یہ ہیں :
(١ ) عمادۃ القبول والتسجیل
( ٢ ) عمادۃ شؤون الطلاب
( ٣ ) عمادۃ شؤون المکتبات
اس کےعلاوہ جامعہ کےہر کلیۃ میں مصلی ہے
اور ایک رئیسی جامع مسجد ہے جس کا نام ہے : جامع سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ ۔ اور ایک اور مسجد تیاری کےمراحل میں ہے ۔
یہاں ایک نہایت قیمتی چیز بھی ہےاورہ وہ ہے شیخ البانی رحمہ اللہ کا مکتبہ جس میں شیخ کی تما مخطوط ومطبوع کتب موجود ہیں ۔ شیخ نے اپنی وصیت میں یہ بات لکھی تھی کہ میرا سارا مکتبہ جامعہ اسلامیہ کےطلباء کے لیے وقف کردیا جائے ۔ لہذاشیخ کی وصیت کےمطابق ان کا مکتبہ ان کےگھر سے یہأں ایک الگ عمارت بنا کر منتقل کردیا گیا ہے ۔ جس میں عام لوگوں کوجانے کی اجازت نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ درج ذیل چیزیں ہیں :
مکتبۃ الجامعۃ الإسلامیۃ
مرکز خدمۃ السنۃ النبویۃ ۔ اس میں شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ خدمات انجام دیتےرہےہیں ۔
مرکز الوثائق والمحفوظات ۔
مستشفی الجامعۃ ( جامعہ کا اسپتال )
قاعۃ المحاضرات الکبری ( کانفرنس حال )
قاعۃ الاحتفالات ۔ ( جہاں تقریبات وغیرہ کےموقعہ پر کھانے وغیرہ کا انتظام کیاجاتا ہے )
مطعم الجامعۃ ( جس میں جامعۃ کے طلاب کھاناکھاتےہیں )
یہ چند باتیں تھیں جو میرے ذہن میں آئیں باقی تفصیلات کے لیے موقع الجامعہ جس کادہاگہ اوپر دے دیا گیا ہے دیکھا جا سکتا ہے ۔