• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، غیرملکیوں سمیت 135مشکوک افراد گرفتار

ردا علی

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2014
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ 26 افراد غیر ملکی ہیں جن میں شام، یمن، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں جو کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب کی جانب سے داعش پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں حصہ لینے کے بعد عمل میں آئی ہیں تاکہ شدت پسندوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
راولپنڈی فورم ڈاٹ پی کے
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
ان میں اکثریت ان پرانے قیدیوں کی ہے جنہیں پہلے رہا کیا گیا تھا اب دولت اسلام کے خوف سے نئی جیلیں بھی بن رہی ہیں اور جن جن پر ستم ڈھایا گیا تھا ان کے انتقام کے خوف سے ان کو واپس جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر افراد پکڑے جاتے ہیں
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
کفر اور اہل کفر جو مرضی کرلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن حقیقت یہی ۔۔۔۔۔
حق بہرحال غالب آکررہے گا ان شااللہ باذن اللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پیسے جمع کرنے کے لیے یمنی باغیوں کا سعودی عرب میں انوکھا ترین منصوبہ

08 دسمبر 2014 (22:42)


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیمیں عام طور پر منشیات، اغواء برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ طریقوں سے فنڈ اکٹھی کرتی ہیں لیکن سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی تنظیم الحوثیون نے اپنے سینکڑوں لوگوں کو بھکاریوں کی شکل میں سعودی عرب بھیج کر فنڈ جمع کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اخبار ”الحیات“ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ الحوثیون کے لوگ جنوبی سرحد سے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مملکت کے طول و عرض میں پھیل کر بھیک کے ذریعے فنڈ اکٹھے کریں۔

حال ہی میں سعودی عرب میں بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے۔

یمن سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم کو سعودی حکام کی طرف سے ”دہشت گرد“ قرار دیا جا چکا ہے۔

اخبار کے مطابق مملکت میں موجود بھکاریوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق یمن سے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مصری بھکاریوں کی تعداد ہے۔

ح

 
Top