ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ 26 افراد غیر ملکی ہیں جن میں شام، یمن، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں جو کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب کی جانب سے داعش پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں حصہ لینے کے بعد عمل میں آئی ہیں تاکہ شدت پسندوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
راولپنڈی فورم ڈاٹ پی کے