• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج، تعلیمی ادارے بند

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج، تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک جمعرات 14 اپريل 2016

دارالحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں، حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان۔ فوٹو:فائل

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مختلف صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سول ڈیفنس محکمے کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد نے مدد کے لئے فون کیا جب کہ بارش کے بعد امدادی ٹیمیں پانی نکالنے کے لئے مصروف ہیں۔ ریاض کے پرنس فیصل بن بندر اور سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان العمر ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام کریں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,513
پوائنٹ
964
اللہ تعالی رحم فرمائے ۔
سعودیہ میں بارش زیادہ آئے تو راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی ہوجاتی ہے ۔ اگر بارش مناسب ہو ، تو استاد خوشی سےچھٹی کردیتے ہیں کہ ماحول خوشگوار ہے ، عیش کریں ۔ ابتسامہ ۔
جس طرح پاکستان میں ہڑتالوں پر چھٹیاں ہوتی ہیں ، اسی طرح سعودیہ میں دو سبب ہیں غیر رسمی چھٹی ہونے کے ، ایک بارش ، دوسرا فضا میں گرد و غبار ہونا ۔
 
Top