• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کا " کالا چیتا "

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب کا " کالا چیتا "

ابوبکر قدوسی
............

اگر یہ پہلے غلط تھا تو اب بھی غلط ہے - اگر یہ درست تھا تو اب بھی درست ہے -سعودی عرب میں کل پہلے سینما میں تبدیل کیے گیے ہال میں فلم " بلیک پنتھر " کی نمائش ہوئی - سعودی عرب کے مخصوص مذہبی تناظر میں اس کو ایک بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے - بعض ایسے لوگ بھی اس پر تنقید کر رہے ہیں جو اپنے دامن میں ، اپنے ہر شہر میں ایک عدد "بازار حسن " رکھتے ہیں - اور کمال یہ ہے کہ بعض ایسے احباب بھی اس پر سیخ پا ہیں جنہوں نے ابھی تازہ تازہ ایک "خلیفہ المسلمین " بھی ایجاد کیا ہے ، جن کے دیس میں سب ملتا ہے -
خیر ان کو چھوڑئیے ، سینما میں چلتے ہیں -
محمد بن سلمان نوجوان ہے ، اور ڈولتی ، ڈوبتی کشتی کو بچانے میں مصروف عمل - مغرب کو خوش کرنے کے لیے یہ تمام ظاھر داریاں کی جا رہی ہیں - لیکن کوی ان سعودیوں کو سمجھا سکتا ہے کہ اہلیان مغرب پھر بھی خوش نہیں ہوں گے -
ان کو آپ کے عقائد سے کوئی غرض ہی نہیں ، نہ آپ کے اسلامی اعمال سے کوئی تعلق - ان کا معامله اور ہے -
اگر آپ کا کٹر مسلمان ہونا ان کا درد سر ہوتا تو صدام کیونکر مارا جاتا ؟
قذافی کیونکر سڑکوں پر رسوائی کی موت مرتا ؟
جناب ! آپ نام کے مسلمان بھی ہوں گے تو انہوں نے آپ سے خوش نہیں ہونا - مجھے صدام دور میں ایک بار عراق جانے کا اتفاق ہوا ، وہاں کا ماحول اتنا ہی "کھلا ڈلا" تھا جتنا اہلیان مغرب چاہتے تھے - خود وہ بعثی نظریات کا حامل تھا جب اس پر پہلا حملہ ہوا - ان نظریات کے ساتھ تو اس کو ان کا محبوب ہونا چاہیے تھا - لیکن پھر بھی برباد کر دیا گیا -
اگر کسی نے قذافی کی "گرین بک " کے مندرجات دیکھے ہوں تو اس کو خبر ہونی چاہیے کہ کہ ان نظریات کے ساتھ تو قذافی کو ان کا محبوب ترین انسان ہونا چاہیے تھا - اس کتاب میں گمراہی کی انتہا تھی اور اسلام کا مذاق -لیکن پھر بھی قذافی صاحب سڑکوں پر گھسیٹے گئے -
سعودی جتنے بھی روشن خیال ہو جائیں ان کی جان نہیں چھوٹے گی - مغربی طاقتوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ سعودیہ کے حصے بخرے کرنے ہیں - اس میں سے بھی ایک شیعہ سٹیٹ بنانی ہے - حجاز کو محض ایک چھوٹی سی ریاست بنا کے مسلمانوں کی عقیدت کا ایسا مرکز بنانا ہے جو ان کی سیاسی قیادت نہ کر سکے - اور اس سب کھیل میں اس کو ایران کا مکمل ساتھ حاصل ہے -
سعودی بہت بری طرح پھنسے ہویے ہیں - وہ نکلنے کے لیے جو راہ تلاش کر رہے ہیں اس کے آخر میں کوئی روشنی کی کرن نہیں - کیونکہ جب آپ اللہ کی راہ چھوڑ دیں گے تو اس کی مدد کیسے آیے گی ؟
اللہ نے ان کو بہت پیسا دیا تھا لیکن انہوں نے اس کا درست استعمال نہیں کیا -ان کو عالم عرب میں سب سے طاقت ور ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا - خوف نے ان کو مضبوط فوج بھی تشکیل نہ دینے دی - شخصی حکومتوں اور آمریتوں کا یہی المیہ ہوتا ہے کہ ہر دم اندر خوف ہوتا ہے کہ کوئی مجھ سے بڑھ کے نہ آ جائے ، اور آ کر قابض نہ ہو جائے - مانتے ہیں کہ انہوں نے حرمین کی بھی بہت خدمات کی ، عالم اسلام کے لیے ، ان کے دکھ درد میں ، ہر مشکل میں یہ ہمیشہ موجود رہے ----- لیکن بقاء کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں - جن میں سب سے بڑا تقاضا طاقت کا حصول ہے - مضبوط فوج ، بے انتہا جذبہ - اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک میں مضبوط مشاورت کا عمل .....عوام کو شریک اقتدار کیا ہوتا تو آج ملک کی روح بھی مضبوط ہوتی -
یہ سب کچھ تو نہ کیا جا سکا ، اب بچت کے لیے روشن خیالی کو آواز دی جا رہی ہے - حالانکہ قومیں اپنی اصل کو ، بنیاد کو اور جڑوں کو مضبوطی سے پکڑ کر ہی قائم رہ سکتی ہیں - جب نظریات پر سمجھوتہ کر لیا تو بچت خاک ہو گی -
یہ ایسے ہی ہے جیسے جاں بلب مریض کو سٹیرائڈ دیا جائے ..کچھ دیر سانس تو آ جایے مگر پھر وہی اندھیری رات -
ہاں اگر کوئی راہ باقی ہے ، تو وہ اللہ کا راستہ ہے ...عقیدے کے ساتھ ساتھ جرات ضروری ہے - بہادری کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا - صحیح اسلام کی تعلیمات کو فخر کے ساتھ اپنانا ہو گا اور احساس کمتری سے نکلنا ہو گا
 

عالی جاہ

مبتدی
شمولیت
ستمبر 12، 2018
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
7
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنۡ دُوۡنِکُمۡ لَا یَاۡلُوۡنَکُمۡ خَبَالًا ؕ وَدُّوۡا مَا عَنِتُّمۡ ۚ قَدۡ بَدَتِ الۡبَغۡضَآءُ مِنۡ اَفۡوَاہِہِمۡ ۚ ۖ وَ مَا تُخۡفِیۡ صُدُوۡرُہُمۡ اَکۡبَرُ ؕ قَدۡ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۱۸﴾
اے ایمان والو ! غیروں کو اپنا راز دار نہ بناؤ وہ تمہاری بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہیں وہی چیز پسند ہے جس سے تمہیں تکلیف پہنچے، ان کی باتوں سے دشمنی تو ظاہر ہوچکی ہے اور جو کچھ ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے وہ اس سے بھی زیادہ بڑا ہے اگر تم عقل سے کام لیتے ہو تو ہم نے تمہارے لیے نشانیوں کو بیان کردیا ہے
 
Top