• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کے شہردمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب کے شہردمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سمیت امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے قریب خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں نماز جمعہ کے لئے خطبہ دیا جارہا تھا کہ اس دوران مسجد کے دروازے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سمیت امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تاہم اس نے مسجد کے دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ خدشہ ہے کہ حملہ آور مسجد میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,588
ری ایکشن اسکور
6,779
پوائنٹ
1,207
سعودی عرب کے شہر دمام میں حکام کے مطابق شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کے باہر خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہی کہ حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی اہلکار مسجد کے قریب کھڑی ایک مشکوک گاڑی کے قریب گئے تو اس میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق حملہ آور مسجد العنود میں جمعے کی نماز کے وقت نمازیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

اس سے قبل حملے کے وقت مسجد میں موجود شخص احمد نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ مسجد کے قریب سے گزر رہے تھے کہ انھیں ’زور دار دھماکہ‘ سنائی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں مسجد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب اس کو عمارت میں داخل ہونے سے روکا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں حملہ آور سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک راہگیر بھی ہلاک ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہی کہ حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا

دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ خودکش حملہ آور اور جائے وقوعہ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں مسجد کے باہر کار پارکنگ کی جگہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دھماکے وقت مسجد کے اندر کے مناظر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے۔

اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے تھے اور شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/05/150529_shia_mosque_attack_dammam_sh
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
انا للہ وانا الیہ راجعون

دو دھماکے ہو چکے ہیں اور اب وہاں پر سکیورٹی کی وجہ سے غیرملکیوں کے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔
 
Top