• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سفیان بن عیینہ کا عنعنہ

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,583
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
شیخ زبیر علی زئی کا ابن عیینہ کے عنعنہ کو ضعیف ٹہرانے کی ایک ہی وجہ ہے اور یہ کہ: ہو سکتا ہے جس ثقہ راوی سے انہوں نے تدلیس کی وہ خود مدلس ہو۔
لیکن اگر ایسا ہو کہ جس راوی سے ابن عیینہ عن سے روایت کر رہے ہیں، اس راوی سے ان کا کوئی بھی مدلس شیخ روایت نہیں کرتا، یا وہ راوی ان مدلس شیوخ کے شیوخ میں درج نہیں، جس کا صاف مطلب بنتا ہے کہ اگر ابن عیینہ نے تدلیس کی بھی ہے تو وہ کسی مدلس راوی سے نہیں کی۔ ایسی صورت میں ان کا عنعنۃ قبول ہو گا؟
اسی طرح اگر ابن عیینہ اپنے کسی معاصر شیخ سے روایت کرنے میں بہت مشہور ہوں جیسے عمر بن دینار وغیرہ، اور ان کے شیوخ کا اپنے شیوخ سے تدلیس کرنا تو بہت ہی مشکل ہے کیونکہ یہ سلسلۃ اس زمانے تک نہیں رہتا بلکہ بہت آگے نکل جاتا ہے۔ اس صورت میں کیا خیال ہے؟
جزاک اللہ خیرا۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,803
پوائنٹ
773
شیخ زبیر علی زئی کا ابن عیینہ کے عنعنہ کو ضعیف ٹہرانے کی ایک ہی وجہ ہے اور یہ کہ: ہو سکتا ہے جس ثقہ راوی سے انہوں نے تدلیس کی وہ خود مدلس ہو۔
لیکن اگر ایسا ہو کہ جس راوی سے ابن عیینہ عن سے روایت کر رہے ہیں، اس راوی سے ان کا کوئی بھی مدلس شیخ روایت نہیں کرتا، یا وہ راوی ان مدلس شیوخ کے شیوخ میں درج نہیں، جس کا صاف مطلب بنتا ہے کہ اگر ابن عیینہ نے تدلیس کی بھی ہے تو وہ کسی مدلس راوی سے نہیں کی۔ ایسی صورت میں ان کا عنعنۃ قبول ہو گا؟
جہاں تک میں سمجھتا ہوں وہ یہ کہ شیخ زبیر حفظہ اللہ نے ثانوی درجہ میں یہ بات کہی ہے ورنہ شاید وہ اس بات کو تسلیم ہی نہیں کریں گے کہ ابن عیینہ صرف ثقہ ہی سے تدلیس کرتے ہیں۔
نیز اگریہ بات بھی تسلیم کرلی جائے کہ ابن عیینہ صرف ثقہ ہی سے تدلیس کرتے ہیں تو ضروری نہیں ہے جو راوی ابن عیینہ کے نزدیک ثقہ ہو وہ دوسروں کی نظر میں بھی ثقہ ہو۔
لہٰذا محترم شیخ زبیرعلی زئی سے تو یہ امید نہیں کہ وہ کسی صورت بھی ابن عیینہ کے عنعنہ کو قبول کریں گے۔
ویسے بہتر ہوگا کہ یہ وضاحت آپ براہ راست شیخ محترم ہی سے طلب کریں۔

اسی طرح اگر ابن عیینہ اپنے کسی معاصر شیخ سے روایت کرنے میں بہت مشہور ہوں جیسے عمر بن دینار وغیرہ، اور ان کے شیوخ کا اپنے شیوخ سے تدلیس کرنا تو بہت ہی مشکل ہے کیونکہ یہ سلسلۃ اس زمانے تک نہیں رہتا بلکہ بہت آگے نکل جاتا ہے۔ اس صورت میں کیا خیال ہے؟
جزاک اللہ خیرا۔
بہت سے محدثین کے نزدیک ایسی صورت میں ان مدلسین کا عنعنہ بھی مقبول ہوگا جو پہلے اوردوسرے طبقہ کے نہیں ہیں۔
رہے پہلے اوردوسرے طبقہ کے مدلسین تو ان کا عنعنہ تو اہل فن بالاتفاق قبول کرتے ہیں۔
ہاں اس بابت اختلاف ہوسکتاہے کہ کون کس طبقہ کا مدلس ہے؟؟
 
Top