• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلام کا بیان

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
السلام اسم من أسماء الله تعالى ‏ {‏ وإذا حييتم بتحية فحيوا بأحسن منها أو ردوها‏}‏
سلام اللہ تعالیٰ کے نامو ں میں سے ایک نام ہے اور اللہ پاک نے سورۃ نساء میں فرمایا اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے بڑھ کر اچھا جواب دو یا (کم ازکم) اتنا ہی جواب دو۔“


حدیث نمبر: 6230
حدثنا عمر بن حفص،‏‏‏‏ حدثنا أبي،‏‏‏‏ حدثنا الأعمش،‏‏‏‏ قال حدثني شقيق،‏‏‏‏ عن عبد الله،‏‏‏‏ قال كنا إذا صلينا مع النبي صلى الله عليه وسلم قلنا السلام على الله قبل عباده،‏‏‏‏ السلام على جبريل،‏‏‏‏ السلام على ميكائيل،‏‏‏‏ السلام على فلان،‏‏‏‏ فلما انصرف النبي صلى الله عليه وسلم أقبل علينا بوجهه فقال ‏"‏ إن الله هو السلام،‏‏‏‏ فإذا جلس أحدكم في الصلاة فليقل التحيات لله،‏‏‏‏ والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته،‏‏‏‏ السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين‏.‏ فإنه إذا قال ذلك أصاب كل عبد صالح في السماء والأرض،‏‏‏‏ أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله‏.‏ ثم يتخير بعد من الكلام ما شاء ‏"‏‏.‏

ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے شقیق نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب ہم (ابتداء اسلام میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو کہتے ”سلام ہو اللہ پر اس کے بندوں سے پہلے، سلام ہو جبرائیل پر، سلام ہو میکائیل پر، سلام ہو فلاں پر، پھر (ایک مرتبہ) جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اللہ ہی سلام ہے۔ اس لئے جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو ”التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ السلام علیناوعلی عباد اللہ الصالحین۔“ الخ پڑھا کرے۔ کیونکہ جب وہ یہ دعا پڑہے گا تو آسمان و زمین کے ہر صالح بندے کو اس کی یہ دعا پہنچے گی۔ ”اشہد ان لا الٰہ الا اللہ واشہد ان محمد ا عبدہ ورسولہ“ اس کے بعد اسے اختیار ہے جو دعا چاہے پڑھے۔ (مگر یہ درود شریف پڑھنے کے بعد ہے)



باب: سلام کے بیان میں کتاب الاستئذان صحیح بخاری
 
Top