• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلام کا جواب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
کسی کو ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا کیسا ہے اور اکثر لوگ سلام کرنے یا سلام کاجواب دینے کے لئے اپنے سر کو ہلکا سا جنبش دیتے ہیں یہ طرز عمل کیسا ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
سلام کا جواب زبان کے ساتھ ہی دینا چاہیے اور محض اشارے سے جواب دینا خلاف سنت ہے۔ ہاں اگر کسی کو آپ نے سلام کہنا ہو اور وہ آپ سے اتنے فاصلے پر ہو کہ آپ کی آواز اس تک پہنچنا مشکل ہو تو اس وقت اپنی مقدور بھر آواز سے اسے سلام کہیں اور ساتھ ہی ہاتھ یا سر کے ساتھ اشارہ کر دیں تا کہ اسے سلام پر متنبہ کر سکیں تو اس میں حرج نہیں ہے۔
نماز میں البتہ سلام کا جواب اشارے سے دیا جا سکتا ہے، وہاں زبان سے جواب دینا درست نہیں ہے۔ شیخ بن باز رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

السوال : ما حكم السلام بالإشارة باليد ؟.

الحمد لله​
لا يجوز السلام بالإشارة ، وإنما السنة السلام بالكلام بدءا وردا . أما السلام بالإشارة فلا يجوز ؛ لأنه تشبه ببعض الكفرة في ذلك ؛ ولأنه خلاف ما شرعه الله ، لكن لو أشار بيده إلى المسلم عليه ليفهمه السلام لبعده مع تكلمه بالسلام فلا حرج في ذلك ؛ لأنه قد ورد ما يدل عليه ، وهكذا لو كان المسلم عليه مشغولا بالصلاة فإنه يرد بالإشارة ، كما صحت بذلك السنة عن النبي صلى الله عليه وسلم .


مجموع فتاوى ومقالات متنوعة للشيخ ابن باز
6 / 352
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
لیکن بعض اقات سواری (سائیک موٹر،سائیکل،کار،)پر جاتے وقت پاس سے کوئی واقف کار گزرےتو کیا ہاتھ سے اشارہ کیا جا سکتا ہے؟
 
Top