اسلام علیکم
اگر یہ اپنی زندگی میں شرک نہ کے
چہ معنی دارد !
طارق صاحب ۔معذرت کے ساتھ عرض ہے ،
آپ یہ جملے کسی مبہم اور مجہول شخص کے بارے میں فرماتے تو بات سمجھ آتی، مگر ایک سلفی عالم دین کے بارے کہ جن کی ساری عمر بریلویوں ، دیوبندیوں کے عقیدے درست کرنے اور اہلحدیثوں کی اصلاح میں گزری اور تو اور جب کہ وہ شرپسند ،دہشت گردوں اور نام نہاد ’’جہادیوں‘‘ کے ہاتھوں مظلومانہ شہید ہوئے۔۔۔۔ آپ انکے بارے اگر اچھا گمان نہیں رکھ سکتے تو خاموشی بہتر تھی۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا!
اگر آپکو مطلوب توحید یہاں وہ ہے کہ جس میں غلو تکفیری و انصار الخوارج حضرات کرتے ہیں اور صرف ایک جز کو ہی کسی کے موحد ہونے کا پیمانہ سمجھتے ہیں یا پھر اگر صاف الفاظ استعمال کئے جائیں کہ ایسی توحید کہ جس سے بد عقیدہ ، واحد ۃ الوجودی، واحد الشہودی ، حلولی ، معتزلی بھی راضی ہوں اور موحد ہی کہلائیں یعنی (دیوبندی، اشعری، ماتریدی قطبی ) اور صرف اسی ’’قسم‘‘ کی بنیاد پر الولا ولبرا کے عقیدہ میں ترجیحات طے ہوں ۔ تو یہ ’’توحید‘‘ اور اس پر خاتمہ آپکو ہی بھلا لگے اور اللہ باقی تمام اہل توحید کو اس ’’توحید‘‘ سے پناہ میں رکھے! اور اگر ایسا نہیں تو پھر اللہ مجھ پر اور آپ پر رحم کرے۔
آمین!