• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلمان ندوی کا فتنہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا- الحمد للہ

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
111
سلمان ندوی کا فتنہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا- الحمد للہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سید المرسلین، وعلى آله وأصحابه أجمعین، أما بعد:

آج صبح سلمان حسینی ندوی رافضی زندیق کی موت کی خبر سن کر دل میں فرحت و سرور کی لہر دوڑ گئی۔ یہ خبر یقینا باعث مسرت ہونی چاہئے، کیونکہ ایک خطرناک فتنہ، جو اہل سنت کے لباس میں گھس آیا تھا، اللہ تعالیٰ نے جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

خطیب البغدادی رحمہ اللہ (المتوفى ٤٦٣ھ) نے تاريخ بغداد میں ایک واقعہ نقل کیا ہے

٥٥٠٦ - عبيد الله بن عبد الله بن الحسين أبو القاسم الخفاف المعروف بابن النقيب. رأى أبا بكر الشبلي، وسمع محمد بن عبد الله بن علم الصفار، وأبا طالب محمد بن أحمد بن إسحاق بن البهلول. كتبت عنه، وكان سماعه صحيحا، وكان شديدا في السنة وبلغني أنه جلس للتهنئة لما مات ابن المعلم شيخ الرافضة، وقال: ما أبالي أي وقت مت بعد أن شاهدت موت ابن المعلم.

عبید اللہ بن عبد اللہ بن الحسین ابو القاسم الخفاف، جو ابن النقیب کے نام سے معروف تھے۔ انہوں نے ابو بکر شبلی کو دیکھا تھا اور محمد بن عبد اللہ بن علم الصفار اور ابو طالب محمد بن احمد بن اسحاق بن البہلول سے سماع کیا تھا۔ میں نے بھی ان سے حدیث لکھی ہے۔ ان کا سماع صحیح اور معتبر تھا۔ وہ سنت کے معاملے میں نہایت مضبوط اور سخت تھے۔ مجھے یہ خبر پہنچی کہ جب رافضیوں کے شیخ ابن المعلم کا انتقال ہوا تو وہ مبارک باد قبول کرنے کے لیے بیٹھ گئے، اور فرمایا: مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں کس وقت مر جاؤں، کیونکہ میں نے ابن المعلم کی ہلاکت اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہے۔


[تاريخ مدينة السلام وأخبار محدثيها وذكر قطانها العلماء من غير أهلها ووارديها، ج : ١٢، ص : ١١٦]

8548.jpg

8546.jpg

سلمان ندوی کے مرنے پر ہم کہتے ہیں الحمد لله الذي أهلك عدو الصحابة وأراح الأمة من فتنته۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ رافضی جلد ہلاک ہوا، ورنہ اہل سنت میں ایک عظیم فتنہ کی بنیاد مضبوط ہو جاتی۔

یہ شخص اہل سنت کے لبادے میں چھپا ہوا سب سے خطرناک رافضی تھا۔ مودودی اور انجینئر علی مرزا جیسے نرے جاہل تو کھلے جاہل تھے، لیکن یہ ندوۃ العلماء کا استاذ، حدیث کا مدعی، اور عربی دنیا میں بھی سنے جانے والوں میں سے تھا۔ اس لیے اس کا فتنہ زیادہ خطرناک تھا۔

اس نے صحابہ کرام رضی اللہ عنهم خصوصا امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر ایسی گندی، سفلی، اور رافضی زبان استعمال کی کہ شیطان بھی شرماتا ہوگا۔ خباثت میں وہ مودودی اور مرزا سے بھی دو قدم آگے نکل گیا۔


اس کی چند صریح ہفوات اور گمراہیاں جو کہ اس کی اپنی کتب اور تقریروں سے ظاہر ہے کہ
  • خلافت ہتھیانے کے چکر میں حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے آخری وقت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کھل کر مخالفت کی۔
  • ثقیفہ بنو ساعدہ کے وقت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت علی و عباس رضی اللہ عنہما کو دھوکا دیا۔
  • تمام صحابہ رضی اللہ عنہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تعلق سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو ٹھکرا دیا۔
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کے حقدار حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نہیں بلکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف خروج کرنے والے تمام صحابہ (سیدہ عائشہ، زبیر، طلحہ، مغیرة ابن شعبہ، امیر معاویہ رضی اللہ عنہم وغیرہ) فاسق اور مردود الروایہ والشہادہ ہیں۔
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف قتال کرنے والے تمام صحابہ باغی، طاغی، عاصی، مجرم، قاتل، ظالم اور فاسق ہیں۔
  • حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سرکاری مولوی تھے اور بہت سی احادیث گول کرگئے ہیں۔
  • چند سابقین اولین اور خاص صحابہ رضی اللہ عنہم کے علاوہ باقی سارے صحابہ رضی اللہ عنہم مشکوک منافق تھے۔
  • تمام صحابہ رضی اللہ عنہم مخلص نہیں تھے اور حوض کوثر سے بھی بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھگا دیا جائے گا۔
  • ہر صحابی رضی اللہ عنہم کی عدالت اسی طرح چیک کی جائے گی جس طرح بعد کے لوگوں کی کی جاتی ہے۔
اور اس سے بھی زیادہ خباثت اس کی کتب و تقاریر میں بھری پڑی ہیں۔ اہل ایمان خود فیصلہ کریں کیا ایسے نظریات رکھنے والا شخص سنی ہو سکتا ہے؟ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنهم پر زبان درازی کرے، وہ اہل سنت سے خارج، رافضہ کا بھائی، اور جهنم کا ایندھن ہے۔

اللهم أمت الروافض والزنادقة، وأحي السنة والجماعة، وارزقنا اتباع السلف الصالح۔ آمین یا رب العالمین۔
 
Top