مومل
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 21، 2013
- پیغامات
- 25
- ری ایکشن اسکور
- 50
- پوائنٹ
- 19
سوئیٹ نظم
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے بھی سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں
جب میٹھی چیز کوئی کھائی نہیں
یہ چاند بھی کیسا ماموں ہے
جب امی کا وہ بھائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے بھی سمجھائی نہیں
کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے
جب اس نے ٹنڈ کروائی نہیں
کیا وہ بھی گندہ بچہ ہے
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں
نانی کے شوہر نانا ہیں
اور دادی کے شوہر دادا ہیں
کیوں باجی کے شوہر باجا نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے بھی سمجھائی نہیں