• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوئی ہے کفن اوڑھے جو مزدور کی بیٹی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سوئی ہے کفن اوڑھے جو مزدور کی بیٹی
اس شہر ِ صدآشوب میں اتری ہے قضا دیکھ​
فرعون بنے بیٹھے ہیں مسند کے خدا دیکھ​
بیٹھا ہے ہما رہزن و غدار کے سر پر​
معصوم پرندے کی ہے معصوم ادا دیکھ​
سوئی ہے کفن اوڑھے جو مزدور کی بیٹی​
افلاس کے ہاتھوں پہ جلا رنگِ حنا دیکھ​
ہر لحظہ بدلتے ہوئے دستور یہ منشور​
قاتل کی شہیدوں کے مزاروں پہ دعا دیکھ​
ابلیس ِ زماں تخت نشیں ہیں کہ گداگر​
دنیائے سیاست کے یہ کشکول و گدا دیکھ​
ہر جرم کی تعزیر و سزا لکھتے ہیں اغیار​
مشرق کے اسیروں کو یہ مغرب کی عطا دیکھ​
جو بحر ِ طلاطم تھے، جزیروں کے ہیں قیدی​
زندان ِ بھنور، موج ِ بلا، رقص ِ قضا دیکھ​
بشکریہ محمد آصف مغل بھائی
 
Top