• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورۃ البقرہ کی فضیلت کے بیان میں

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 5008
حدثنا محمد بن كثير،‏‏‏‏ أخبرنا شعبة،‏‏‏‏ عن سليمان،‏‏‏‏ عن إبراهيم،‏‏‏‏ عن عبد الرحمن،‏‏‏‏ عن أبي مسعود،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال من قرأ بالآيتين‏.‏ ‏.‏‏.‏ ‏.


ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، انہیں سلیمان بن مہران نے، انہیں ابراہیم نخعی نے، انہیں عبدالرحمٰن بن یزید نے، انہیں حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (سورۃ البقرہ میں سے) جس نے بھی دو آخری آیتیں پڑھیں۔ (دوسری سند)۔


حدیث نمبر: 5009
حدثنا أبو نعيم،‏‏‏‏ حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن منصور،‏‏‏‏ عن إبراهيم،‏‏‏‏ عن عبد الرحمن بن يزيد،‏‏‏‏ عن أبي مسعود ـ رضى الله عنه ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ من قرأ بالآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه‏"‏‏.


اور ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے منصور بن معتمر نے، ان سے ابراہیم نخعی نے، ان سے عبدالرحمٰن بن یزید نے اور ان سے حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لئے کافی ہو جائیں گی۔


حدیث نمبر: 5010
وقال عثمان بن الهيثم حدثنا عوف،‏‏‏‏ عن محمد بن سيرين،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال وكلني رسول الله صلى الله عليه وسلم بحفظ زكاة رمضان فأتاني آت فجعل يحثو من الطعام فأخذته فقلت لأرفعنك إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقص الحديث فقال إذا أويت إلى فراشك فاقرأ آية الكرسي لن يزال معك من الله حافظ ولا يقربك شيطان حتى تصبح‏.‏ وقال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ صدقك وهو كذوب ذاك شيطان ‏"‏‏.‏


اور عثمان بن ہیثم نے کہا کہ ہم سے عوف بن ابی جمیلہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صدقہ فطر کی حفاظت پر مقرر فرمایا۔ پھر ایک شخص آیا اور دونوں ہاتھوں سے (کھجوریں) سمیٹنے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں تجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کروں گا۔ پھر انہوں نے یہ پورا قصہ بیان کیا (مفصل حدیث اس سے پہلے کتاب الوکالۃ میں گزر چکی ہے) (جو صدقہ فطر چرانے آیا تھا) اس نے کہا کہ جب تم رات کو اپنے بستر پر سونے کے لئے جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، پھر صبح تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری حفاظت کرنے والا ایک فرشتہ مقرر ہو جائے گا اور شیطان تمہارے پاس بھی نہ آ سکے گا۔ (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات آپ سے بیان کی تو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے تمہیں یہ ٹھیک بات بتائی ہے اگرچہ وہ بڑا جھوٹا ہے، وہ شیطان تھا۔

صحیح بخاری
کتاب فضائل القرآن
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
17015841_1221691284565805_6734822626599566509_o.jpg


سورة البقرة کی آخری آیات


مجھے سورة البقرة کی یہ آخری (دو) آیات عرش کے نیچے موجود خزانے میں سےعطا کی گئیں ہیں ، جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

-----------------------------------------

(صحيح ابن حبان : 1697 ، ، 6400 ، ، الأحكام الشرعية الصغرى : 141 ، ،
الكافي الشاف في تخريج أحاديث الكشاف : 43 ، ،
صحيح الجامع : 4223 ، ، 1060 ، ، مجمع الزوائد : 6/315 ، ، 6/327 ، ،
الدر المنثور في التفسير بالمأثور : 3/434 ، ، فتح القدير : 1/462 ، ،
التذكار في أفضل الأذكار من القرآن الكريم : 180 (تفسير القرطبي : 4/505))
 
Top