• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا اور مسلم خواتین

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اس تحریر کے پیچھے کیا وجوہات تھیں یا میرا مقصد کیا تھا؟یہ سوال نہایت اہم ہے۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس تحریر میں شامل تمام واقعات سچے ہیں۔اس کرب سے کئی بہنوں کو گزرنا پڑا ہےکچھ ف ب پر ہی اور کچھ عموما جیسے رشتہ طے ہوتا ہے،اس مرحلے میں یہ سب دین دار لڑکیوں کو سہنا پڑتا ہے۔مجھے اس موضوع پر لکھنے کو بہت کہا گیا لیکن مجھ سے لکھا ہی نہیں گیا۔میں ایسے کیسے لکھ سکتی تھی؟کل یونہی ایک بات پر مجھے خیال آیا کہ اس حوالے سے تحریر لکھوں۔فی البدیہ ہے،بہت سی غلطیاں ہوں گی اور بہت کچھ رہ گیا ہو گا۔لازم نہیں سب بیان کیا جائے۔لازم ہے کہ جو بیان کیا جارہا ہے،اسے سمجھ لیا جائے۔
دوسری بات کہ میں تو خیرسے فیمینسٹ ہوں لیکن اس دفعہ خواتین کیوں بخش دی گئیں؟؟یہ تحریر ان مسائل پر تھی،جو بھائیوں کی طرف سے پیش آتے ہیں۔موقع ملا تو اگلی تحریر اس پر ہو گی کہ جو بہنیں کیا کرتی ہیں۔حوصلہ رکھیے))
تیسری بات یہ رہی کہ میں اس تحریر سے کیا سمجھانا چاہتی ہوں؟تو یہ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے کہ آپ اس تحریر سے کیا سمجھنا چاہتے ہیں؟؟رہا میرا موقف اور سوچ خالہ جان کی ما قبل آخری بات ہے۔وماتوفیقی الا باللہ علیہ توکلت والیہ انیب۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"ارے سنیں تم نے۔۔نادیہ کی باتیں؟؟حد ہو گئی بھئی اس لڑکی کی۔"میں نے کانوں کو ہاتھ لگائے۔
"کیوں؟؟اب کیا کارنامہ کر دیا اس نے؟"مہوش دلچسپی سے پوچھنے لگی۔
"دیکھو بھئی۔۔میں نے سب کو سمجھایا تھا۔باقاعدہ تحریر پوسٹ کی تھی اپنی ٹائم لائن پر۔اب دیکھو کسی کومینشن کرنا تو اچھا نہیں لگتا۔لیکن مجھے مجھے امید تھی کہ وہ سمجھ جائے گی۔لیکن مجال ہے جو سر پر جوں تک رینگی ہو۔لائیک کا اچار ڈالنا ہے جب بات پر عمل ہی نہیں کرنا۔دوسری لڑکیاں بھی تو ہیں۔امنا و صدقنا۔۔اور یہ اپنی نادیہ۔۔جب دیکھو ایک نیا "بھائی" معرض وجود میں آیا رہتا ہے۔بس اللہ ہی بچائے"جواب میں میری تقریر شروع تھی۔دنوں کی بھڑاس تھی،بھلا اتنی جلدی کیسے نکلتی؟
"اچھا"وہ ہنس پڑی"پچھلے ہفتے تو وہ ایم۔ایس۔سی امجد بھائی تھا،اب کون سا سی۔ایس۔ایس بھائی بنایا ہے؟"
"سی۔ایس۔ایس؟؟اب بھلا سی۔ایس۔ایس کے پاس ٹائم ہے ناں کہ وہ گھنٹوں سوشل میڈیا استعمال کرے؟؟ہے کوئی۔۔نوید۔۔بتا رہی تھی کہ اکاؤنٹینٹ ہے۔کالااا سیااااااہ رنگ!!میں نے کہا تو جھٹ بولی"ارے گہرا گندمی ہے"لڑکیوں کی بھی ناں ان معاملات میں عقل کے ساتھ ساتھ نظر بھی کیونکر خراب ہو جاتی ہے؟کل کو کہے گی کہ جی نیلی آنکھیں،بھورے بال ہیں۔اس سے اچھی شکل تو ہارون کی ہے۔بندہ اس کی بات کرے تو پھر بھی ماننے میں آتی ہے۔۔حد ہی نہیں ہو گئی بالکل؟؟"
"ہارون کون؟وہ گروپ والا؟"
"ہاں وہی۔اچھا لڑکا ہے۔سنا ہے کہ اس کی دبئی میں جاب ہو گئی ہے۔ماجو کے سٹوڈنٹس کی اچھی بھلی مانگ ہے ملک میں بھی۔خیر اسکی مرضی۔۔بھئی کمائے گا نہیں تو شادی کیسے ہو گی؟؟اچھا تمہیں پتا چلا کہ احمد کی بھی منگنی ہو گئی۔مجھے تو بہت خوشی ہوئی۔چلوکچھ تو فتنہ کم ہوا اور وہی لڑکیاں جو بھائی بھائی کہتے نہ تھکتی تھیں،اس دن ٹسوے بہا رہی تھیں۔نامحارم سے اختلاط کوئی نہ کوئی گل ضرور کھلاتا ہے۔ویسے ہے بہت سمارٹ۔ہر ایک کو ایک حد میں رکھا ہوا ہے۔۔۔اور فہیم۔۔اور نعیم۔۔۔اور کلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
پس منظر میں مسلسل دبے دبے استہزائیہ قہقہے تھے۔میں زچ ہو کر اٹھ گئی۔
"ایک تو تمہیں اپنی مصیبت پڑی رہتی ہے۔۔ہر وقت نالائقوں کی طرح قہقہے۔۔اتنا اچھا ڈسکس کر رہے تھے۔۔چلو اسی بہانے مہوش کی بھی برین واشنگ ہو جاتی"مجھے سخت غصہ تھا۔
"برین واشنگ؟؟اسکی؟؟کس بارے؟"اس نے حیرت سے پوچھا۔
"غور سے سن لیا ہوتا تو اب پوچھنے کی نوبت نہ آتی۔۔یہی کہ اچھی لڑکیاں نا محارم سے باتیں نہیں کرتیں"
"اچھا جب وقت ہو تو بات کرنا مجھ سے۔۔مجھے بھی کسی کی برین واشنگ کرنی ہے۔۔۔اچھی لڑکیاں نا محارم سے باتیں کرتی ہیں نہ بلا مقصد ان کی باتیں کرتی ہیں"وہ کہتے ہوئے پلٹ گیا۔اسے علم نہیں کہ اس کے پیچھے کتنے طوفان آنے کو تھے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
آپ کی فرینڈ لسٹ مخلوط ہے یا صرف خواتین پر مشتمل ہے،یہ تو بہت بعد کا موضوع ہے لیکن فرینڈ لسٹ میں ہونے یا نہ ہونے کے بعد کسی مرد کی ہر دوسری پوسٹ پر لائیک اور بے دھڑک اور بے ڈھنگے کمنٹ کرنا کسی طور مناسب بات نہیں۔اگر آپ کے عزیز ہیں تو پروفائل میں مینشن کر دیں۔یہ ججمنٹل ہونا نہیں ہے بلکہ ف ب پر موجود ہونے کے بعد،پھر دین کا علم رکھتے ہوئے اور طرہ یہ کہ معروف ہوں تو آپ کے فرینڈز اور فالوورز منفی طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔اس مد میں جذباتی ہونے سے قبل وہ واقعہ یاد رکھیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ رات گئے باہر نکلنے پر راستے سے گزرنے والے صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین کو آگاہ کرنے گئے تھے۔کہاں وہ ہستیاں اور کہاں ہم؟کسی کے رات کو آپ کے گھر پہنچنے سے بہتر ہے کہ آپ صبح ہی ان کے گھر چلے جائیں۔زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔
پھر ایک غلطی خواتین کی بے پردہ تصاویر تو چھوڑیے،برہنہ تصاویر پر مشتمل ویڈیو پبلک میں شئیر کر دینا ہے۔خواتین کے ستر کو آڑ بنائیں بھی تو فرینڈ لسٹ نہ سہی،پبلک میں مرد حضرات بھی موجود ہیں پلیز۔خود گناہ کمائین نہ کسی کو گناہ کا موقع فراہم کریں۔
موسیقی خود سن رہی ہیں،الگ بات ہے لیکن موسیقی والی ویڈیو شئیر کر کے گناہ جاریہ کا سبب پیدا کرنا عقل مندی نہیں ہے۔آپ نے تو میوٹ کر کے دیکھ لیا،باقیوں کی کیا گارنٹی ہے؟
زبان سے نکلے الفاظ کے ساتھ،شئیر کیے گئے اعمال بھی لکھنے جانے ہیں۔سو احتیاط لازم ہے!!
 
Top