• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر مجہول آئی ڈی کےساتھ دین کی تبلیغ کا حکم

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
آج کے واقعات کے لیے راوی کا معلوم ہونا ضروری ہے یا نہیں ؟جیسا کہ علامہ صاحب کے حوالے کوئی واقعہ بیان کرنے کی بات ہے تو یہ بھی قابل غور ہے کہ اس کی روایت کو رد کرنا بھی ضروری نہیں جب کہ مجہول کی رویت حدیث ہر حال میں مردود ہوتی ہے؛دوسرے اسے ماننا یا نہ ماننا سرے سے ضروری ہی نہیں لہٰذا یہ دلیل زیر بحث مسئلے پر منطبق نہیں ہوتی۔
اس پر میرے محترم دوست نے یہ عجیب اعتراض کیا ہے کہ
اس طرح تو جو چاہے گا، مجہول آئی ڈی سے کسی معزز مسلمان پر، جیسے چاہے گا، کیچڑ اچھالے گا۔ کیا کسی مسلمان کی عزت کو محفوظ کرنا مقاصد شریعت میں سے نہیں ہے؟
تو عرض ہے کہ میں نے صرف یہ کہا ہے کہ اسے ہر حال میں رد کرنا ضروری نہیں نہ یہ کہ اسے ہر حال میں قبول کرنا واجب ہے؛اب کسی پر کیچڑ اچھالنا ایک خاص فعل ہے جس کے لیے دلیل کی ضرورت ہے ورنہ وہ بہتان ہو گا؛یہاں مجہول ہونے نہ ہونے کا مسئلہ نہیں؛ کسی کو ہر مقام پر اپنا نام بتانے کا شریعت نے پابند نہیں کیا لیکن اس کا یہ مطلب کیسے ہو گیا کہ اسے دوسروں پر طعن و تشنیع کا حق مل گیا ؛یہ ایک الگ معاملہ ہے جس کے لیے شرعی تعلیمات کی پابندی ضروری ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
قطع نظر اس سے کہ اس دھاگے کا عنوان غلط یا کم از کم غیر موزوں ہے ،اگر احناف کے اجماع سکوتی کے تصور کو مان لیا جائے تو اس کے آغاز کنندہ کی راے ایک شاذ راے ہے؛لیکن یہ اجماع چوں کہ بجاے خود اختلافی ہے اور صاحب موصوف بہ ہر حال تخلیقی سوچ کے حامل عالم دین ہیں اس لیے میں اس راے کو ان کا علمی تفرد سمجھتا ہوں اور بس۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
ہم بھی کہتے ہیں قلمی نام، مجہول نام نہیں ہے لیکن قلمی نام کے پیچھے لکھنے والی شخصیت ضرور مجہول ہے۔ جس طرح کسی بھائی نے خامہ بگوش صاحب کی مثال دی ہے
حضور آپ تو میرے بیان کردہ موقف کا بالکل الٹ بتا رہے ہیں۔
میں نے اس مثال کے حوالے سے وضاحت کی تھی کہ قلمی نام کے ذریعے مشہور شخصیت مجہول نہیں کہلائی جا سکتی۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
قاھر الارجاء والخوارج بھائی، مجھے آپ کی پوسٹ نمبر 29 سے اتفاق ہے۔ ہمارے مابین اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ محل اختلاف یہ ہے جو میں ذیل میں دوبارہ بیان کر رہا ہوں اور اسے میں پہلے اس تھریڈ میں پوسٹ نمبر 6 میں نقل کر چکا ہوں لیکن بدقسمتی سے اس پر کسی مکالمہ کرنے والے نے علمی گفتگو آگے نہیں بڑھائی سوائے فتوی کی زبان اور اسلوب استعمال کرنے کے۔ اس عبارت میں جو سوالات اٹھائے گئے، ان کے جوابات عنایت فرمائیں تو میرے خیال میں یہ اس موضوع پر بات آگے بڑھانے کے مترادف ہو گا جس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔ جزاکم اللہ

ایک مجہول آئی ڈی بنانا: اس کے بارے سوال یہ ہے کہ کیا یہ غلط بیانی اور جھوٹ میں شامل ہے یا نہیں۔ تو میں اسے جھوٹ میں شامل سمجھتا ہوں کیونکہ جب آپ سے نام پوچھا گیا ہے تو پوچھنے والے کا مقصد یہی ہے کہ آپ اپنا معروف نام ہی وہاں لکھیں اور آپ نے ایسا نہیں کیا۔ واللہ اعلم۔ باقی لوگ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

اور دوسری بات یہ ہے کہ مجہول آئی ڈی سے روایت اور فہم دین کو قبول کیا جائے گا کہ نہیں۔ تو میرے نزدیک قبول نہیں کیا جائے گا۔ دینی روایت سے مراد صرف حدیث نہیں ہے بلکہ مجہول آدمی اگر کسی واقعہ کو آج بھی نقل کرتا ہے تو اس کی جہالت کی بنا پر اس واقعہ کی تحقیق لازم ہے یعنی صرف اس کے خبر دینے کی بنا پر یہ واقعہ قابل قبول نہ ہو گا مثلا کسی مجہول آئی ڈی کے ساتھ کسی شخص نے یہ دعوی کیا کہ میں علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی مجلس میں رہا ہوں اور وہ ایسے ایسے تھے یا کچھ بھی واقعہ نقل کرے۔ اور دوسرا مجہول آئی ڈی کا دین کی کوئی تعبیر پیش کرنا ہے یا دین کا فہم بیان کرنا ہے تو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے کیونکہ دین کی تعبیر یا دین کے فہم کا مطلب ہے دینی رائے دینا۔ اور دینی رائے دین ہی کہلاتی ہے کہ جس کی نسبت اللہ کی طرف ہو جاتی ہے۔ اور اللہ کے دین کو کسی مجہول شخص سے لینا درست نہیں ہے جیسا کہ روایت لینا درست نہیں ہے۔ ہاں، اگر کوئی کتاب وسنت کی اسکین شدہ تصاویر لگا رہا ہے یا دینی رائے نہیں دے رہا کوئی دنیاوی بات کر رہا ہے تو اس صورت میں اس پر یہ اعتراض رفع ہو جاتا ہے لیکن پہلا باقی رہتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
جزاک اللہ خیرا
شاید میں آپکی یہ پوسٹ دیکھ نہیں سکا تھا اللہ یبارک فیک
بھائی یہ تو فورم والے پہلے طے کریں کہ ان کی مراد کیا ہوتی ہے کیونکہ کبھی ذھن میں یہ نہیں آیا اصلی نام یہاں لکھو یہی سوچا کہ جو نام رکھنا ہے بتاو جیسا کہ آپ میل بنائیں تو وہاں آپ کچھ لکھتے ہیں تین چار آپشن آتے ہیں ان میں سے ایک رکھ لو کیونکہ مطلوبہ نام کی گنجائش نہیں ہے ویسے آپ کا بھی معروف نام تو یہ نہیں ہے نا ابتسامہ
اگر میں آپکی کتاب والا تھریڈ نہ پڑھتا تو مجھے کیا پتا تھا یہ کون صاحب ہیں (اس کو سیریس نہیں لینا)
اور جو فتاوی ہیں ان میں بھی یہی کہا گیا کہ یہ معروف بات ہے کہ اکثر نام سوشل میڈیا پر حقیقی نہیں اور عبدالرحمن السحیم کا تو اپنا فورم ہے وہ بھی یہی کہتے ہیں
لہذا اس میں گناہ نہیں الا یہ کہ اس نام سے اسکی نسبت غیر ابیہ کی جانب ہو جائے
بہر کیف اگر تو فورم والوں کی مراد یہی ہوتی ہے کہ اصلی نام بتائیں جو کہ حالات کی وجہ سے متبادر الی الذھن نہیں (کیونکہ اکثریت رمزی نام استعمال کرتی ہے اور یہ تو دماغ کے کسی خانے میں تصور نہیں آتا کہ یہ جھوٹ لکھ رہے ہیں ان کی مراد اصلی نام ہے ) تو پھر تو اسے جھوٹ کہا جا سکے گا الا یہ کہ کوئی توریہ کرے جیسا کہ اللہ کے نبی علیہ السلام سے بدوی نے کہا غزوہ بدر کے موقعہ پر تم کون ہو مراد اس کی تعارف تھا نام قبیلہ تو آپ نے جواب دیا من الماء
امید ہے کہ اب فورم پر یہ خانہ پر کروانے والے آ کے اس گتھی کو سمجھائیں گے اور کسی کے پلے نا پڑے بے شک اپنے دماغ میں تو سیٹ ہو جائے گا
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
حضور آپ تو میرے بیان کردہ موقف کا بالکل الٹ بتا رہے ہیں۔
میں نے اس مثال کے حوالے سے وضاحت کی تھی کہ قلمی نام کے ذریعے مشہور شخصیت مجہول نہیں کہلائی جا سکتی۔
حیدر آبادی بھائی ہم نے آپکی بات کو اپنی تائید میں پیش نہیں کیا ہے بلکہ آپ نے خامہ بگوش صاحب کی مثال دی ہے کہ '' ایک زمانے میں بہت کم لوگ ان کے اصل نام سے واقف تھے" ہم نے صرف خامہ بگوش کی مثال پیش کی ہے کہ جب تک صرف قلمی نام کے پیچھے رہا مجہول ہی رہا۔ یہ تو بعد میں پتہ چلا" کہ یہ ہمارے دور کے مشہور قلمکار محقق و دانشور "مشفق خواجہ" کا قلمی نام تھا "
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
البتہ میں تو اب یہ سوچ رہا ہوں کہ فورم کے جن لوگوں سے میں واقف نہیں ان کی پوسٹیں ہی پڑھنا ترک کردوں کہ وہ میرے لیے مجہول ہیں؛
کہیں ایسا نہ ہوں میں حرام کا مرتکب ہو جاؤں،وہ تو ہو ہی رہے ہیں!!
"ابوالحسن علوی" پتہ نہیں کون ہیں، ثقہ ہیں تو انکی ثقاہت کون بیان کرتا ہے؟؟ لہذا انکی تمام پوسٹ متروک ۔۔۔۔ (ابتسامہ)

ویب ہارویسٹنگ ایک ایسا علم ہے جسکی بدولت ڈارک ویب کو فلٹر کیا جاتا ہے۔ جس میں بنائے گئے الگاردمز اتنے قوی ہوتے ہیں کہ وہ ان مجہول آئ ڈیز کی بیک پر چھپے ہوئے لوگوں کو ٹارگٹ کر لیتے ہیں۔۔۔
کمپوٹر سائینس کو سمجھنے والے بھائ گوگل سکالر کے ذریعے ویب ہارویسٹنگ پر جاری ریسرچ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔۔
اگر انہیں الگاردمز کو "ابولحسن علوی" بطور ان پٹ دے دوں تو امید واثق ہے کہ وہ مجحے بھائ کے گھر تک بھی پنہچا دیں گے۔۔ویسے بھائ اگر میں آگیا تو چائے پلائیں گے ناں؟؟
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
ابوالحسن بھائی شمولیت اختیار کرتے وقت نام کے خانہ کے آگے لکھا ہے یہ وہ نام ہے جوکہ آپ کے پیغامات کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایک مرتبی منتخب کئے جانے کے بعد اسے تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مجہول آئی ڈی کے حوالے سے فورم کا اجماع آپ کے تفرد کے خلاف ہے ۔ :) شائد یہ موقف آپ نے غصے و غضب سے مغلوب ہوکر اختیار کی ہو تو اس پر نظر ثانی فرمالیں۔
mohaddis.JPG
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
بھائیو اس میں لڑنے کی کیا ضرورت ہے یہ بات تو بجا ہے کہ نا معلوم شخص اپنی رائے دین کے بارے نہیں دے سکتا ہاں کسی بھی عالم کا فتوی جو کہ صوتی یا کتابی شکل میں موجود ہو بیان کر سکتا ہے
اور میرا نہیں خیال ھم کوئی اتنے پانی میں ہیں کہ اپنی رائے دیتے رہیں لہذا ہمیں نہیں جھگڑنا باقی یہ بات تو 123456789 بھائی کی پوسٹ سے واضح ہو گئی کہ یہاں بھی اصلی نام کا تقاضہ نہیں ہوتا لہذا آپ اپنا نام بھلے جو بھی رکھیں شریعت کی حدود میں ہاں اگر ابوالحسن بھائی کی ایک رائے ہے تو اس کا بھی احترام کریں اگرچہ آپ کے دلائل ہی بھاری ہوں باقی جو بھی عقل سلیم رکھتا ہے وہ ان ساری پوسٹس کو پڑھ کے نتیجہ نکال لے گا لہذا کوشش کریں کہ اب کسی اور کونے میں کھسکیں کسی اور بات پر تبادلہ خیال کیا جائے
بارک اللہ فیکم جمیعا و جمعنا فی الفردوس الاعلی
 
Top