• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 53افراد جاں بحق، درجنوں زخمی - انا للہ و انا الیہ راجعون.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئٹہ دھماکوں میں انڈین "را " کا ہاتھ ہے- (وزیر اعلیٰ بلوچستان)

جناب تو آپ کی حکومت کا ہاتھ استنجاء کرنے میں مصروف تھا کہ اتنا بھاری بجٹ سکیورٹی پر خرچ کرنے کے باوجود ایسے المناک واقعات اور سانحات رونما ہوتے ہیں ؟! خیر ہماری خفیہ ایجنسیوں کو اب یہ بات سمجھنا چاہیے کہ ایسے واقعات کا تدارک ایک ہی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہندوستان کے بھی گلی کوچوں میں یہ خونی کھیل شروع کیا جائے اور قاتل مودی کو پیغام دیا جائے کہ
جو آگ لگائی ہے بنیے تو نے
ہم تیرے گھر تک لانے والے ہیں
ہم اپنے جلتے جسموں سے
بھارت کو جلانے والے ہیں
دشمن کے ساتھ ساڑیوں اور آموں کا تبادلہ نہیں ، گولی کا جواب گولی سے اور بولی کا جواب بھی اب گولی سے ہی بس بہت ہوگیا بهاڑ میں جائے امن کی آشا اور بنیے کی بهاشا !

فردوس جمال
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئٹہ کے حملے میں سو بے گناہ مارے گئے....کیا اب بھی کسی کو شبہ ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے...ایسے میں کرنے والی دعا ہے کہ اللہ ہم کو ایسی با صلاحیت قدت عطا کرے جو ان حالات سے نپٹنے کی اہل ہو...جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے...ایسی سیاسی قیادت جو اپنے سپہ سالار کی پشت پر اس کی طاقت بن کر کھڑی ہو

ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
خبر ہے جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ دھماکے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ میں جرنیلوں کو حکم دیا کہ بے حس حکومت کی طرف (اقدامات کے لبے)نظریں اٹھانے کی بجائے امن کے لیے اپنا کردار ادا کر دیں۔۔۔ملک کو جنرل راحیل شریف جیسے لیڈر کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔یہ وہ لیڈر جو چاہیے تو ایک ماہ میں ملک سے تمام جرائم ختم کر سکتا ہے۔ ۔ ۔ جڑ سے اکھاڑ سکتا۔ ۔ موم بتی آنٹیوں اوردیسی لبرلز کی عقل پر ماتم نہ کیا جائے تو اور کیا کیا جائے جو اسلام کی سزائے موت کے خلاف ہر وقت احتجاج کرتی رہتی ہیں ۔ ۔ ۔ کہ برائی ختم کرنا کا ایک طریقہ مجرم کو نشان عبرت بنانا بھی ہوتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہشام الہی ظہیر
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
محفوظ کون؟؟؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں آج محفوظ کون ہے؟ نہ جوان محفوظ، نہ بوڑھے محفوظ، نہ مرد محفوظ، نہ عورتیں محفوظ اور نہ ہی بچے محفوظ، نہ تندرست محفوظ اور نہ ہی بیمار محفوظ. مساجد میں دھماکے، بازاروں میں دھماکے، پارکوں اور سیرگاہوں میں دھماکے، سڑکوں پر دھماکے، اور اب ہسپتال بھی نہیں بچے. بچے اغواء ہو رہے ہیں. محفوظ کون ہے؟

تو جناب والا محفوظ صرف سیاستدان ہیں. سیاستدان چاہے حکومت میں ہے یا نہیں. محفوظ ہے، سیاستدانوں کی اولادیں محفوظ ہیں، کبھی کسی سیاستدان کے گھر دھماکہ نہیں ہوا، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی سیاستدان کا بچہ اغواء ہو کر، مشہور ہو کر، سیاست میں انٹری کر کے واپس نہ آیا ہو. ہماری فورسز بھی سب سے زیادہ انھی کو فوکس کرتی ہیں. عوام کیا ہے؟

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ فرات کے کنارے اگر کوئی کتا بھی مر گیا تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں آخرت میں مجھ سے سوال نہ ہو جائے کہ کتا مر گیا تو خلیفہ تھا، حکمران تھا، تو کہاں تھا...؟؟؟

آج یہ سیاستدان، یہ حکمران عوام کو اس کتے کی حیثیت بھی نہیں دے رہے. ایٹمی پلانٹ کو ہم نے چاٹنا ہے؟

اگر عوام کو محفوظ بھی نہیں کرنا تو.... ایس ایس جی اور دنیا کی بہادر ترین فورسز کا ان والدین کو کیا فائدہ جن کے بچے گم ہو گئے...؟ ان بچوں کو کیا فائدہ جنھیں معلوم بھی نہیں کہ انھیں ماں باپ سے چھین کر ظالم کہاں لے گئے اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا...؟ ان لواحقین کو کیا فائدہ جن کے پیارے دھماکوں کی نذر ہو گئے...؟؟

اللہ کی قسم.... اللہ تو دیکھ رہا ہے.... یا اللہ..!!! ہماری دعاؤں کو قبول فرما اور ان ظالم حکمرانوں، سیاستدانوں سے گن گن کر بدلے لے. اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ان پریشان امتیوں کی مدد فرما. آمین ثم آمین.


از: حافظ صفی اللہ صدیقی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دھڑکنوں پر بھی خوف طاری ہے،
زندگی آج کتنی بھاری ہے،
ہر طرف خون کے ہیں نقش ؤ نگار،
شہر پر جیسے سنگ باری ہے،
کیا خبر آج کس نے مرنا ھو،
کیا خبر آج کس کی باری ہے،
جس کو دیکھو مدد کا طالب ہے،
جس کو دیکھو کرم سے عاری ہے،
کوئٹہ قہقہوں کی وادی تھی،
اب مگر صرف آہ ؤ زاری ہے،
حاکم شہر جاگتے ہی نہیں،
کس قدر انکو نیند پیاری ھے....‫‬
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی مذمت

میں امریکی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کے قتل اور کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ د کھ کے ان لمحات میں ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اس ظالمانہ اور بے رحمانہ حملے کا شکاربننے والے شہریوں کی اکثریت وکلاء برادری پر مشتمل تھی جوکہ ملک میں انصاف کی بالادستی کیلئے سرگرم تھے۔یہ حملہ پاکستان میں جمہوریت اور سول سوسائٹی کی جدوجہد کے سب سے اہم ستون کو کمزور نہیں کرےگا۔ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ پاکستانی عوام کے ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال ملک کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کرے گا۔

امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم اس حملے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔​

 
Top