• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سونا چاندی اور پلاٹ کی اس نیت سے لےیں کہ جب ان کی قیمت بڑھے گی تو بیچیں گے تو کیا یہ جائز ہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
یعنی سال بعد جتنی قیمت پلاٹ یا سونے کی ہو گی اس قیمت میں سے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ دینی ہو گی۔لیکن زکوۃ تو پیسوں پر ہوتی ہے جو ایک خرچ نہ ہوں اور ان پر ایک سال گزر جائے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
زکوۃ پانچ قسم میں ہے:
۱۔ سونا وچاندی یا کرنسی
۲۔ مال تجارت
۳۔ مال مویشی
۴۔ زرعی پیداوار
۵۔ رکاز یعنی دفینہ وغیرہ
یعنی سال بعد جتنی قیمت پلاٹ یا سونے کی ہو گی اس قیمت میں سے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ دینی ہو گی۔
سونے کی زکوۃ تو ایسے ہی ادا ہو گی کہ جس قدر سونا ہو گا، سال بعد اس کی اڑھائی فی صد زکوۃ ہو گی جبکہ پلاٹ کی زکوۃ کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔
بعض اسے مال تجارت کی طرح سمجھتے ہوئے ہر سال اس کی مارکیٹ ویلیو پر اڑھائی فی صد زکوۃ کے قائل ہیں جبکہ بعض اہل علم اسے زرعی زمین کے ساتھ مشابہت دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب بھی اس پلاٹ کی منفعت ہو گی تو اس وقت زکوۃ ہو گی یعنی جب آپ پلاٹ بیچیں گے تو اس وقت منافع میں سے اڑھائی فیصد زکوۃ نکالیں گے۔ میرا رجحان اس دوسرے قول کی طرف ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
سونے کی زکوۃ تو ایسے ہی ادا ہو گی کہ جس قدر سونا ہو گا، سال بعد اس کی اڑھائی فی صد زکوۃ ہو گی جبکہ پلاٹ کی زکوۃ کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔
سونے کی زکوۃ تو ساڑھے سات تولے سونے پر ہوتی ہے پھر ڈھائی فیصد کیسے ہو گی؟
یعنی جب آپ پلاٹ بیچیں گے تو اس وقت منافع میں سے اڑھائی فیصد زکوۃ نکالیں گے۔
اگر پلاٹ منافع کی بجائے نقصان میں فروخت ہو تو۔
مثلا ایک پلاٹ پانچ مرلے کا دو لاکھ روپے فی مرلے کے حساب سے خریدا جائے تو دس لاکھ کا بنتا ہے۔اب سال بعد یا دو سال بعد بیچا جائے اور وہ نقصان میں جائے مثلا نو یا آٹھ لاکھ کا تو پھر کیا کیا جائے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
سونے کی زکوۃ تو ساڑھے سات تولے سونے پر ہوتی ہے پھر ڈھائی فیصد کیسے ہو گی؟
ساڑھے سات تولہ سونے میں زکوۃ کا نصاب ہے یعنی اتنا سونا ہو تو زکوۃ فرض ہو گی اور اڑھائی فی صد زکوۃ کی شرح ہے یعنی اڑھائی فی صد زکوۃ ہو گی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
بھائی باون تولے چاندی کی قیمت پر زکوۃ کا نصاب ہے مثلا اگر باون تولے چاندی کی قمیت ساٹھ ہزار ہے تو زکوۃ کا نصاب بن جائے گا۔اور سونا جس کی قیمت آپ پچاس ہزار روپے فی تولے کے حساب سے لگا لیں تو ساڑھے تین لاکھ روپے بنیں گے۔اور ساڑھے تین لاکھ روپے ہوں تو زکوۃ کا نصاب بنے گا۔اس بارے میں ذرا بتانا؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
اس بارے اہل علم کا اختلاف ہے کہ پیپر کرنسی کے لیے نصاب سونے کو بنایا جائے یا چاندی کو بنایا جائے۔ جمہور معاصر اہل علم کرنسی کے لیے چاندی کو نصاب بناتے ہیں جبکہ بعض اہل علم کرنسی کے لیے سونے کو نصاب بناتے ہیں، دونوں کے پاس دلائل ہیں۔ میں اس بارے ایک مضمون لکھ رہا ہوں، جب مکمل ہو جائے گا تو ان شاء اللہ یہاں فورم پر شیئر کر دوں گا۔
 
Top