الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اپنی رائے سے نصیحت کریں :
اگر کوئی روزآنہ دس روپے کی نوٹ کو آگ لگادے، آپ کے خیال میں وہ شخص کیا ہوگا؟
بیوقوف؟ عقل سے پیدل؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل آپ کے چھوٹے چھوٹے بچے آپکے مردہ وجود کو جھنجوڑ کر پوچھیں گے کہ ابو ہمارا کیا قصور تھا جو آپ نے ہمیں چھوڑ کر خودکشی کرلی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانتے بوجھتے نقصان پہنچانے والی چیز استعمال کریں اور جب اس سے موت واقع ہوجائے تو وہ خود کشی نہیں ہوگی؟؟؟
اور خودکشی کرنے والے کے لئے ہمیشہ ہمیش جہنم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور کیا نصیحت کرسکتے ہیں جبکہ سگریٹ کی ڈبیا پر ہی لکھا ہوتا ہے کہ یہ مضر ہے۔
{وأنفقوا في سبيل الله ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة وأحسنوا إن الله يحب المحسنين}:
”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھے کام کرتے رہو، اللہ اچھے کام کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“
التَّهْلُكَةُ، وَالْهَلَاكُ وَاحِدٌ.
«تهلكة» اور «هلاك» کے ایک ہی معنی ہیں۔
﴿ وَلا تَقتُلوا أَنفُسَكُم ۚ إِنَّ اللَّـهَ كانَ بِكُم رَحيمًا ٢٩ وَمَن يَفعَل ذٰلِكَ عُدوٰنًا وَظُلمًا فَسَوفَ نُصليهِ نارًا ۚ وَكانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسيرًا٣٠ إِن تَجتَنِبوا كَبائِرَ ما تُنهَونَ عَنهُ نُكَفِّر عَنكُم سَيِّـٔاتِكُم وَنُدخِلكُم مُدخَلًا كَريمًا ٣١ ﴾ ۔۔۔ النساء
اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے (29) اور جو شخص یہ (فعل) سرکشی اور ظلم سے کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ پرآسان ہے (30) اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہوگے جن سے تم کو منع کیا جاتا ہے تو ہم تمہارے چھوٹے گناه دور کر دیں گے اور عزت وبزرگی کی جگہ داخل کریں گے (31)
محترم جناب @کنعان صاحب!
آپ سے التماس ہے کہ اس موضوع پر کچھ روشنی ڈالیں۔ اور سگریٹ نوشی کے ترک کرنے پر کچھ سمجھائیں کہ کس طرح اسکو چھوڑا جا سکتا ہے. تاکہ میں اسکو رومن میں لکھ کر اپنے گروپس میں شیئر کر سکوں.
سگریٹ نوشی بھرپور عزم کے ساتھ فوری چھوڑی جاتی ہے۔
میں خود تو سگریٹ نہیں پیتا۔ البتہ میں ایک ایسے انتہائی قریبی صاحب کو جانتا ہوں جن کے والد (مرحوم) ایک دن میں سگریٹ کے دو ڈبے پیا کرتے تھے۔ بہت سے لوگوں نے انہیں سگریٹ نوشی سے روکنے کے لئے سمجھایا تاہم ان کی سگریٹ نوشی جاری رہی۔
ایک بار گھر سے روانگی کے وقت گاڑی چلانے کے ساتھ انہوں نے سگریٹ جلائی اور لمبا کش لیا۔ تاہم سگریٹ کا دھواں ان کے گلے میں چلا گیا اور انہیں زندگی کی شدید ترین کھانسی ہوئی۔ انہوں نے کچھ دیر گاڑی روکی۔ سانس بحال کیا اور اس دوران مضبوط ارادہ کیا کہ سب لوگوں کے سمجھانے کے باوجود سگریٹ پیتا ہوں، لیکن اب آئندہ کبھی سگریٹ نہیں پیوں گا۔
اس کے بعد وہ صاحب تقریبا تقریبا 18/20 سال حیات رہے تاہم مرتے دم تک سگریٹ نوشی سے دور رہنے کے اپنے عزم پر قائم رہے۔
اللہ پاک ان کی مغفرت کرے اور جنت میں بلند درجات عطا کرے۔ آمین